ہری پور مبینہ پولیس مقابلہ خوف ودہشت کی علامت ڈاکو ساتھی سمیت ہلاک
بسو میرا کے مقام پر پولیس مقابلہ ہوا، جس میں دوطرفہ فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے دو ڈکیتوں کی نعشیں برآمد ہوئیں
ہری پور کے نواحی علاقے بسومیرا میں مبینہ پولیس مقابلہ، ہری پور میں خوف و دہشت کی علامت ڈکیت ادیب اپنے ساتھی فوجی بھگوڑے سمیت ہلاک، پولیس اہلکار زخمی، ڈاکوؤں کے ساتھیوں کے فرار ہونے کی اطلاعی، تلاش جاری۔ عوام کی جانب سے کاروائی پر اظہار اطمینان، تفصیلات کے مطابق ہری پور شہر اور گردونواح میں گزشتہ دو ہفتوں سے چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں عروج پرپہنچی ہوئی تھیں۔ جن میں متعدد شہری ہزاروں لاکھوں کی نقدی کے علاوہ زخمی بھی ہوئےجبکہ ڈاکوؤں کے تعاقب کے دوران ہری پور پولیس کے ایک جوان عمیر نے جام شہادت بھی نوش کیا تھا۔ آئے روز ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں میں سخت خوف وہراس اور عدم تحفظ پایا جاتا تھا۔ تاہم گزشتہ روز مبینہ طور پر پولیس کا بسومیرا کے مقام پر ڈاکوؤں کے ایک گروہ سے مقابلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقہ سے دو ڈاکوؤں کی نعشیں برآمد کرلیں۔ جن کی بعدازاں شناخت ادیب ولد مرتضی سکنہ مونن ہری پور اور عیتق ولد فضل داد سکنہ بکہ کے نام سے ہوئی، جبکہ وقاص عرف وکی نامی پولیس اہلکار کے بھی معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں ہلاک ہونے والے ہی سرائے صالح یوٹیلٹی سٹور اور ہری پور مین بازار میں جنرل سٹور پر ہونے والی ڈکیتیوں میں ملوث تھے۔ جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق مقابلہ کے دوران ان کے ساتھ ان کے دیگر ساتھی بھی موجود تھے
جو اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جن کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ادیب کے خلاف مختلف تھانوں میں چوری ، ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں جن میں وہ گرفتار ہوکر جیل بھی جاتا رہا ہے۔ اور بعدازاں ضمانت پر رہا ہوجاتا تھا جبکہ اس کا دوسرا ساتھ عتیق عرف فوجی بھگوڑا بیان کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب شہریوں نے مبینہ پولیس مقابلہ میں دونوں ڈاکوؤں کی ہلاکت پر سُکھ کا سانس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ضلع کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کے لئے اپنی کوششیں مزید تیز کریں تاکہ مستقبل میں شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP