جہانگیر ترین کو کوئی تشویش ہے تو وزیراعظم سے ملاقات کریں، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر جہانگیر ترین کو کوئی تشویش ہے تو وہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں، گزشتہ روز اپنے آبائی حلقے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی عمران خان کے فیصلے کے پابند ہیں، آزادممبران نے بیان حلفی جمع کروایااور اسمبلی میں تحریک انصاف کے بینچ پر بیٹھنا شروع کیا، ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سترہ شوگر ملز کو نوٹس ملے ہیں، ان میں سے صرف ایک جہانگیر ترین کی ہے، اگر جہانگیر ترین کو کوئی تشویش ہے تو وہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں، عمران خان خندہ پیشانی سے جہانگیر ترین کی ہر بات سنیں گے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہہ ہمارا کوئی ممبر کسی دوسری پارٹی میں نہیں جارہا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP