کسی کے کہنے پر میرے خلاف تحقیقات کروائی جارہی ہیں جہانگیر ترین - Haripur Today

Breaking

Monday, 7 June 2021

کسی کے کہنے پر میرے خلاف تحقیقات کروائی جارہی ہیں جہانگیر ترین

 

جہانگیر خان ترین کے ساتھ دھوکہ ہوگیا۔۔۔۔ مزید پڑھیں


کسی کے کہنے پر میرے خلاف تحقیقات کروائی جارہی ہیں جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے تحقیقاتی ٹیم پر جانبدار ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری ضرور کی جائے، لیکن کسی ایک فون کال پر نہیں۔ کسی کے کہنے پر میرے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں، تحریک انصاف سے انصاف چاہیئے، ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی عدالت بلائے گی پیش ہوں گا، قانون سے نہیں بھاگ رہے ہیں اور نہ ہی بھاگیں گے۔ تحقیقات ضرور کریں لیکن شفاف ٹیم بنائیں جو متنازعہ نہ ہو، پی ٹی آئی میں ہوں، پارٹی میں نہیں ہوں گے تو کہاں جائیں گے؟ اس موقع پر ایم این اے راجہ ریاض نے کہا کہ ہمارے کپتان اور لیڈر عمران خان ہیں، بلیک میلر نہیں، تحریک انصاف کے ہمدرد لوگ ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages