نوازشریف لندن محفوظ نہیں تو واپس آجائیں، شہباز گل
معاون خصوصی وزیراعظم برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ملک کے ذرمبادلہ ذخائر بائیس ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ عوام کو بھرپور ریلیف دیا جائے گا۔ کیونکہ حکومتوں کا کام عوام کو سہولتیں فراہم کرنا ہوتا ہے، لیکن ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب بھی ضرور ہوگا، نوازشریف پر لند ن حملے کی بات جھوٹ ہے لندن میں ان پر حملہ ٹوپی ڈرامہ تھا تاہم اگر وہ لندن میں محفوظ نہیں تو فوری طور پر وطن واپس آجائیں انہیں یہاں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ شریف خاندان نے آج تک اپنے ہر محسن کو ڈسا ہے اور اب وہ لندن کو بھی بدنام کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت آئی تو ملک معاشی بدحالی کا شکار تھا اب تمام بحرانوں سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP