ہری پور بینک سے رقم لے کرنکلنے والے شخص پر فائرنگ، بیوی سمیت زخمی - Haripur Today

Breaking

Saturday 26 June 2021

ہری پور بینک سے رقم لے کرنکلنے والے شخص پر فائرنگ، بیوی سمیت زخمی

 


ہری پور بینک سے رقم لے کرنکلنے والے شخص پر فائرنگ، بیوی سمیت زخمی

ہری پور میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے نوجوان پرنامعلوم نقاب پوشوں کی فائرنگ، نوجوان اہلیہ سمیت شدید زخیم، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب، زخمی ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بسومیرا کے علاقہ ڈھانگری کا رہائشی بابرعلی ولد صابرعلی اپنی اہلیہ کے ہمراہ گزشتہ روز ہری پور میں مقامی نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلا، جہاں پر مبینہ طور پر نامعلوم ڈکیتوں نے اس کا تعاقب شروع کیا اور آبادی سے نکل جانے کے بعد ملزمان نے ان کو لوٹنے کی غرض سے فائرنگ کردی جس سے دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔ ملزمان ان سے رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ زخمیوں کو بعدازاں مقامی افراد نے ہسپتال پہنچایا، جہاں پر پولیس نے بابرعلی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages