دلہن
نے باراتی سے شادی کرلی
بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر کان پور میں ایک عجیب
واقعہ پیش آیا ہے، جس میں شادی کے لئے بارات لے کرآنے والا دلہا شادی میں پھیرے
لینے سے پہلے ہی شادی کے منڈپ سے غائب ہوگیا۔ جس کے بعد دلہن کی شادی ایک باراتی
سے کردی گئی۔ رپوٹس کے مطابق دلہا اور دلہن کے درمیان جے مالا کی رسم ہوچکی تھی
اور خاندان کے افراد شادی کی بنیادی تقریب کی تیاری کررہے تھے جب مذکورہ دُلہا
لاپتہ ہوگیا۔ کچھ دیر تک دلہے کی تلاش کرنے کے بعد پتہ چلا کہ دلہا نامعلوم وجوہات
کی بنا پر خود شادی کے منڈپ سے فرار ہوا ہے۔ دلہے کے فرار کے بعد دلہن کی فیملی کی
پریشانی کو دیکھ کر بارات کے ساتھ آئے ایک مہمان نے مشورہ دیا کہ شادی ہرحال میں
کی جانی چاہئے، جس کے لئے بارات کے ساتھ آئے کسی لڑکے کو پسند کرلیا جائے۔ اس مشورہ
کو دلہن کے خاندان نے پسند کرتے ہوئے بارات میں موجود نوجوانوں سے ایک نوجوان کو
پسند کیا اور پھر دونوں خاندانوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مشورے ے بعد دلہن کی اس
لڑکے کے ساتھ شادی کردی گئی۔ شادی کے بعد دلہن کے گھر والوں نے غائب ہونے والے
دولہے اور اس کے خاندان کے خلاف پولیس کے پاس شکائیت درج کروا دی ہے، اس ضمن میں
پولیس انسپکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں مذکورہ دلہے اور دلہن کے دونوں خاندانوں کی
طرف رپورٹ درج کرنے کی درخواست موصول ہوچکی ہیں جس میں دلہن کے گھر والوں نے دلہے
اور اس کے خاندان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دلہے کے باپ نے
اپنے بیٹے کی تلاش کی درخواست دی ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP