قتل کا ملزم ظفرمحمود گیارہ سال بعد ابوظہبی سے گرفتار
قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والا ملزم کو گیارہ سال بعد متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی سے گرفتار، ملزم ظفرمحمود کو گیارہ سال بعد پولیس نے گرفتار کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا، ملزم نے دوہزار دس میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیاتھا، ملزم تھانہ مندرہ پولیس کو مطلوب تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ مندرہ پولیس نے گیارہ سال قبل قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم ظفر محمود کو گرفتار کرنے کے لئے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انٹرپول سے رابطہ کرکے اشتہاری مجرم کی گرفتاری کو یقینی بنایا، ابوظہبی سے گرفتار ہونے والے ملزم کو ڈیپورٹ کیا گیا اور اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر مندرہ پولیس نے ظفرمحمود کو اپنی حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ظفر محمود نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سال دوہزار دس میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے عبدالکریم اور محمدندیم کو زخمی کردیا تھا، عبدالکریم دوران علاج جاں بحق ہوگیا تھا مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے والد اسحاق کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، نامزد ملزم ظفر محمود کی گرفتاری کے لئے متعدد رکنی پولیس ٹیموں کے ذریعے مختلف علاقوں میں چھاپہ زنی کی گئی اور ملزم ظفرمحمود اپنے آپ کو روپوش کرنے میں کامیاب ہوگیا، جوکہ بعدازاں بیرون ملک فرار ہوگیا تھا جو بعد ازاں اشتہاری مجرم قراردیا گیا، اشتہاری کے دیگر ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہوچکے ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP