ہریپورلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پارک سیل
ایڈیشنل اے سی نے پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پارک کو سیل کردیا
ہری پور میں (جنرل رپورٹر) لاک ڈاؤن پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ہری پور پولیس کی ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کاروائیون کے دوران پارک سیل کردیا، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایک اور ایس ایچ او تھانہ صدر امتیازخان نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے حکومت کی طرف سے جاری لاک ڈاؤن پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے مختلف دوکانات اور سیاحتی مقامات کو چیک کیا گیا ، دوران چیکنگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر چکہائی پارک کو سیل کردیا گیا ، دونوں افسروں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ حکومتی ایس او پیز اور لاک ڈاؤن پر عمل پیرا ہوں تاکہ اس موزی مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP