ایک کروڑ ملازمتیں کہاں ہیں؟ - Haripur Today

Breaking

Saturday, 22 May 2021

ایک کروڑ ملازمتیں کہاں ہیں؟

 

ایک کروڑ ملازمتیں کہاں ہیں؟

نامعلوم وجوہات کی بنا پر سرکاری ملازمت کی آسامیاں نہیں نکالی جارہی ہیں، حالانکہ تحریک انصاف نے ایک کروڑ نوکریوں کا خواب دکھا کر پڑھے لکھے جواں سال طبقے سے ووٹ حاصل کرکے اپنی جیت کو یقینی بنائی تھی اور اقتدار کے سنگھاسن پر جابیٹھی تھی۔ اب وزیراعظم پاکستان عمران خان کا یہ فرمان ہے کہ نوجوان سرکاری نوکریوں اور پنشن کے پیچھے نہ بھاگیں بلکہ ہنرمند بنیں اور کاروبار کریں۔لیکن دوسری جانب صورتحال یہ ہے کہ ہمارے نوجوان نوکری کی تلاش اور اُن ایک کروڑ نوکریوں کے انتظار میں اوورایج ہورہے ہیں۔ اور جن کی جیب میں نوکری کی آن لائن درخواست یا رجسٹری کرنے کے لئے ایک سوروپیہ بھی نہیں وہ کس رقم سے کاروبار شروع کریں۔یا ہنر سیکھیں؟ ان کے پاس چوائس نہیں ہے۔

براہ کرم وزیراعظم صاحب ایک کروڑ نوکریوں کاانتظام کریں اور اپنا وعدہ ایفاء کرنے کے ساتھ پارٹی کے منشور پر عمل کریں اور خالی جیب نوجوانوں کو نوکری کے بجائے کاروبار اور دوسرے کامون کا رنجیت سنگھ برانڈ کا مشورہ نہ دیں تاکہ جواں سال طبقے میں حد سے بڑھتی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔ اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو اگلے الیکشن میں اقتدار حاصل کرنے کا خواب نہ دیکھیں۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages