اب کے رُت بدلی تو خوشبو کا سفر دیکھے گا کون - Haripur Today

Breaking

Monday 12 April 2021

اب کے رُت بدلی تو خوشبو کا سفر دیکھے گا کون

 

 


 

اب کے رُت بدلی تو خوشبو کا سفر دیکھے گا کون

شاعر احمد فراز

شاعری مجموعہ جاناں جاناں

 

اب کے رت بدلی تو خوشبو کا سفر دیکھ گا کون

زخم پھولوں کی طرح مہکیں گے پر دیکھے گا کون

 

دیکھنا سب رقص بسمل میں مگن ہوجائیں گے

جس طرف سے تیر آئے گا ادھر دیکھے گا کون

 

زخم جتنے بھی تھے سب منسوب قاتل سے ہوئے

تیرے ہاتھوں کے نشاں اے چارہ گر دیکھے گا کون

 

وہ ہوس ہو یا وفا ہو بات محرومی کی ہے

لوگ تو پھل پھول دیکھیں گے شجر دیکھے گا کون

 

میری آوازوں کے سائے میرے بام و در پہ ہیں

میرے لفظوں میں اتر کر میرا گھر دیکھے گا کون

 

ہم چراغ شب ہی جب ٹھہرے تو پھر کیا سوچنا

رات تھی کس کا مقدر اور سحر دیکھے گا کون

 

آفیصل شہر سے دیکھیں غنیم شہر کو

شہر جلتا ہوتوتجھ کو بام پر دیکھے گا کون

 

ہر کوئی اپنی ہوا میں مست پھرتا ہے فراز

شہر ناپرساں میں تیری چشم تر دیکھے گا کون

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages