متحدہ عرب امارات کا لاہور میں ویزہ سنٹرکھولنےکااعلان - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 9 March 2021

متحدہ عرب امارات کا لاہور میں ویزہ سنٹرکھولنےکااعلان

 


 

 

لاہور میں متحدہ عرب امارات کا ویزہ سنٹر کھولنے کا اعلان
اماراتی سفیر حمادعبیدابراہیم کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات، لاہور میں سرمایہ کاری منصوبے شروع کرنے کی بھی خوشخبری
ابوظہبی (متحدہ عرب امارات) گزشتہ کچھ عرصہ سے شرپسند عناصر کی جانب سے منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات میں دراڑ آگئی ہے اور ان میں پہلے جیسی قربت نہیں رہی ہے۔ تاہم اس طرح کی منفی خبروں کو دونوں ممالک کے سفارتی ذرائع نے حقائق کے منافی قرار دے کر نفی کردی ہے۔ پاکستانیوں اور خصوصا پنجاب کے باشندوں کے لیے ایک شاندار سہولت آنے والی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے لاہور میں عنقریب یواے ای ویزہ سنٹر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ دن وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی نے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تعمیراتی شعبے اور ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر کا کہنا تھا کہ یواے ای کے وزیر الشیخ نہیان بن مبارک النہیان کی جانب سے آپ کے لئے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں۔ الشیخ نہیان بن مبارک النہیان نے سرمایہ کاری سے متعلقہ امور پر مکمل سپورٹ پر آپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہوں۔ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اور جلد ہی لاہور میں متحدہ عرب امارات کا ویزہ سنٹر بھی کھول دیا جائے گا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاری ریور راوی اربن فرنٹ اور والٹن بزنس حب کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کے لئے آگے آئیں۔ لاہور میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نئے منصوبوں کااجراء کیا گیا ہے والٹن بزنس حب کے پروجیکٹ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ جبکہ قذافی سٹیڈیم کے پاس فائیوسٹار ہوٹل بنانے پر کام ہورہا ہے اور آئندہ سے تمام غیرملکی ٹیموں کو اسی ہوٹل میں ٹھہرانے کی پلاننگ کی گئی ہے سٹیدیم اور ہوٹل کو ملانے کے لئے انڈرگراؤنڈ یا اووہیڈ برج بھی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ترجیع بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور سرمایہ کاروں کے لئے این او سیز کے اجراء کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔ اور میں بذات خود سرمایہ کاری کے حوالے سے تمام امور دیکھتا ہوں۔ اور پنجاب میں ہم سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیوں کو ہم پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے۔ پاکستان کی تعمیر وترقی میں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسین ہے، متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو چولستان ڈیزرٹ ریلی 2021کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد ی ہے۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب، چئیرمین منصوبہ بندی وترقیات، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب، سرمایہ کاری بورڈ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages