مانسہرہ ریسکیوایمبولینس میں بچہ کی پیدائش - Haripur Today

Breaking

Monday, 22 March 2021

مانسہرہ ریسکیوایمبولینس میں بچہ کی پیدائش

 

مانسہرہ خاکی کی رہائشی خاتون کے بچے کی ریسکیو1122 ایمبولینس میں پیدائش

ریسکیو مانسہرہ کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش، زچگی کی بیمار خاتون کو ڈلیوری کے لئے ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کرنے کے دوران مریضہ کی حالت کے پیش نظر خاتون ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن فائزہ شاہ نے پیشہ ورانہ طریقے سے ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو مانسہرہ میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینے میں مستعدی سے سرگرم ہے گزشتہ روز خاکی کی رہائشی زچگی کی بیمار ایک خاتون کو ریسکیوایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران خاتون کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے گھروالوں کی اجازت اور موجودگی میں خاتون ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن فائزہ شاہ نے پیشہ ورانہ طریقے سے ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کرا دی، ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کٹ اور دیگر سامان موجود ہوتا ہے جسے استعمال میں لایا گیا، ریسکیو خاتون اہلکار فائزہ شاہ کی مرہون منت زچہ وبچہ بالکل ٹھیک اور صحتمند ہیں، ریسکیو1122مانسہرہ کے ترجمان نے بتایا کہ ہماری سروس صوبے بھر میں خواتین میڈیکل ٹیکنیشنز بھی ہرقسم کی ایمرجنسیوں میں مرداہلکاروں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages