چوروں کے ساتھ مقابلہ ہے انشاء اللہ خردبرد کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا محمدیونس اعوان سابق امیدوار ضلع کونسل ایبٹ آباد - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 3 March 2021

چوروں کے ساتھ مقابلہ ہے انشاء اللہ خردبرد کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا محمدیونس اعوان سابق امیدوار ضلع کونسل ایبٹ آباد

 


 

 

 

چوروں کے ساتھ مقابلہ ہے انشاء اللہ خردبرد کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا    محمدیونس اعوان   
سابق امیدوار ضلع کونسل ایبٹ آباد
ہری پور(آن لائن) سابق امیدوار ضلع کونسل ایبٹ آباد اور ڈائریکٹر HRPDCنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویلج کونسل گوہرا میرابالا کے اکاؤنٹ سے غبن کرنے والے چوروں کے ساتھ میرا مقابلہ ہے۔ انشاء اللہ میں اس خردبرد کا حساب ہر صورت میں ان سے لوں گا چاہے اُس کے لئے مجھے کسی بھی سطح پر کیوں نہ جانا پڑے، میں اپنے علاقے کی عوام کے فلاح و بہبود کے لئے ہر جگہ پر موجو دہوں گا، محکمہ لوکل گورنمنٹ نے MBغائب کردی ہے۔ اور میں دوبارہ ADلوکل گورنمنٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ MBمحکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کی جائے تاکہ شفاف تحقیقات ہوسکیں۔ ویلج کونسل میرابالا گوہرہ کا جو 80%فنڈ ہڑپ کیا گیا ہے اس کو عوام کے سامنے لایا جائے اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔متعدد بار گوہرہ میرابالا کا وفد ADلوکل گورنمنٹ سے ملاقاتیں کرچکاہے، لیکن تاحال ADلوکل گورنمنٹ کی جانب سے بھی کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔
کچھ دن قبل ویلج کونسل گوہرہ میرابالا کی عوام کا ایک اجلاس بھی ہوا تھا جس میں نائب ناظم محمدیونس اعوان نے کہا کہ ہمارا پہلا بجٹ 2015-2016میں پیش ہوا اور یہ پاس ہوا جس کی مد میں ہمیں ساڑھے انیس لاکھ روپے ملے تھے جن میں سے دس لاکھ روپے گوہرہ نروارہ کو دئیے گئے اور اس سے ایک PPCروڈ جوکہ مبلغ 4لاکھ روپے اور ایک PPCروڈ مبلغ 6لاکھ روپے سے تعمیر ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ میرابالا کے لئے ساڑھے 9لاکھ روپے مخصوص تھے جن سے 2لاکھ روپے سے روڈ کی ایک کٹنگ کی گئی، 3لاکھ روپے سے روڈ کی ایک اور کٹنگ کی گئی اورساڑھے چار لاکھ روپے واٹرٹینک اور واٹربور کی مد میں خرچ کئے گئے جن کی پوری تفصیل ویلج کونسل کے سیکرٹری کے پاس موجود ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages