گیلانی کی واضح جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا، ذوالفقار قریشی
صادق سنجرانی کو غیرقانونی اور غیرآئینی طریقے سے کامیاب کرایا گیا
ہری پور (۳۱ مارچ ۱۲۰۲) پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ۹۴ ووٹ ملے اور اس طرح یوسف رضا گیلانی جیت چکے ہیں اور صادق سنجرانی واضح طور پر ہار چکے ہیں، لیکن ان کی شکست کو دھاندلی کے ذریعے ان کی جیت میں تبدیل کیا گیا، جسے ہم کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ایک بار پھر دن کی روشنی میں ہمارے ووٹ چرائے ہیں جس سے ان کے مکروہ چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، پریذائیڈنگ آفیسر نے جانبداری کا ثبوت دیتے ہوئے سیدیوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ مسترد کردئیے، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم اس پریذیڈانگ آفیسر کے اقدام کو ہر قانونی فورم پر چیلنج کرے گی، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر زوالفقار قریشی، لائرز فورم کے صدرخورشید اظہر ایڈوکیٹ، خان گل ایڈوکیٹ و دیگر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخابات میں حکومت نے اپنے امیدواروں کو کامیاب کرنے کے غیرقانونی اور غیرآئینی ہتھکنڈے استعمال کیئے، پی ڈیم ایم میں شامل جماعتوں کے سنیٹرز جب حکومت کی دھونس دھمکیوں میں نہیں آئے تو انہوں نے پریذائیڈنگ آفیسر کے ذریعے پی ڈیم ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ کو مسترد کروا کر صادق سنجرانی کو غیرقانونی اور غیرآئینی طریقے سے کامیاب کرایا جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP