لینڈ کروزر چلانے والا 5 سالہ بچہ معروف سیاستدان کا پوتا نکلا
بڑی گاڑی چلانے والا5سالہ ننھا ڈرائیور فہد معروف سیاستدان کو کا پوتا نکلا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کچھ روز ملتان میں ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک سیاہ رنگ کی لینڈکروزر گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ اس کے برابر والی نشست خالی ہے تاہم گاڑی کی پچھلی نشستوں پرکوئی موجود تھا۔ بول نیوز کے مطابق لینڈ کروزرچلانے والا ننھے بچہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ 269سردار اظہر عباس چانڈیہ کا پوتا ہے ۔ فہد کے داد اور صوبائی رکن اسمبلی چانڈیہ بھی ن لیگ کے مبینہ فارورڈ بلاک کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ ملتان میں ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک سیاہ رنگ کی لینڈکروزر گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ جس کی عمر 5 یا 6 سال سے بھی کم معلوم ہوتی ہے وہ شہر کی ایک مصروف شاہ بوسن روڈ پر لینڈکروزر کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر اسے چلا رہا ہے جبکہ اس کے برابر والی نشست خالی ہے تاہم گاڑی کی پچھلی نشستوں پرکوئی موجود تھا یا نہیں اس بارے میں ویڈیو سے واضح نہیں ہوسکا کیونکہ لینڈکروزر کی پچھلی نشستوں کی کھڑکیوں پر سیاہ گلاس لگے ہوئے تھے۔اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی اسے بڑی تعداد میں شیئر کیا جانے لگا تاہم اس طرح لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر ابھی تک گاڑی کے مالک یا بچے کے والدین کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔دوسری جانب چیف ٹریفک افسر (سی ٹی او) محمد ظفر بزدار کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گاڑی اور اس کے مالک کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ اگر کسی کے پاس اس گاڑی کے مالک کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ پولیس کی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔وہیں ترجمان سٹی پولیس عدنان کا کہنا تھا کہ تمام سیکٹر انچارجز اور ٹریفک وارڈنز کو گاڑی سے متعلق ا?گاہ کردیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی جانچ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑی جہاں بھی نظر آئے اس کے خلاف کارروائی کریں جبکہ سی ٹی او کی ہدایت پر معاملے پر مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔
The 5-year-old Land Cruiser driver turned out to be the grandson of a well-known politician
Fahad, a 5-year-old driver who drove a big car, turned out to be the grandson of a well-known politician. According to a private TV report, a video of a child in Multan went viral a few days ago in which he was seen driving a black Land Cruiser. According to Bollywood News, the child driving the Land Cruiser is the grandson of PML-N MPA Constituency 269 Sardar Azhar Abbas Chandia. Fahad's father and provincial assembly member Chandia are also part of the PML-N's alleged forward bloc. It should be noted that a video of a child in Multan has gone viral in which he was seen driving a black Land Cruiser. In the video it can be seen that a child whose age is less than 5 or 6 years is one of the Busy Shah is driving a Land Cruiser on Bosan Road while the seat next to it is empty. However, it was not clear from the video whether anyone was present in the rear seats of the vehicle as the rear seats of the Land Cruiser were on the windows. They were wearing black glasses. As soon as this video came out, it started to be shared in large numbers. However, no action has been taken against the owner of the car or the parents of the child for endangering the lives of the people. On the other hand, Chief Traffic Officer (CTO) Muhammad Zafar Bazdar took notice of the incident and formed teams to search for the vehicle and its owner. If anyone has information about the owner of the vehicle, they should report it to the police helpline. He said that all the sector in-charges and traffic wardens have been informed about the vehicle while it is also being checked with CCTV cameras. He said that the authorities have been directed to check the vehicle wherever it is seen. The case will also be registered on the direction of the CTO.
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP