بدگمانی - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 22 December 2020

بدگمانی

 


 بدگمانی

پرانے زمانے میں مال برداری اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے بیل گاڑیاں ہوا کرتی تھیں، ہر بیل گاڑی کے ساتھ ایک کتا ضرور ہوتا تھا جب کہیں سنسان بیابان میں مالک کو رکنا پڑتا تو اس وقت وہ کتا سامان کی رکھوالی کیا کرتا تھا،جس جس نے بیل گاڑی چلتی دیکھی ہوگی تو اس کو ضرور یہ یاد ہوگا کہ وہ کتا بیل گاڑی کے نیچے نیچے ہی چلا کرتا تھا، اس کی ایک خاص وجہ ہوتی تھی کہ جب مالک چھوٹا کتا رکھتا تھا تو سفر کے دوران اس کتے کو گاڑی کے ایکسل کے ساتھ نیچے باندھ دیا کرتا تھا تو وہ پھر وہ بڑا ہوکر بھی اپنی اسی جگہ پر چلتا رہتا تھا۔ ایک دن کتے نے سوچا کہ جب مالک گاڑی روکتا ہے تو سب سے پہلے بیل کو پانی پلاتا ہے اور چارہ ڈالتا ہے پھر خود کھاتا ہے اور سب سے آخر میں مجھے کھلاتا ہے۔ حالانکہ گڈھ تو ساری میں نے اپنے اوپر اٹھائی ہوئی ہے۔ دراصل اس کتے کو گڈھ کے نیچے چلتے ہوئے یہ گمان ہوگیا تھا کہ یہ گڈھ میں نے اٹھا رکھی ہے وہ اندر ہی اندر کڑھتا رہتا، ایک دن اس نے فیصلہ کیا کہ اچھا پھر ایسے تو ایسے ہی سہی میں نے بھی آج راستے میں ہی گڈھ چھوڑ دینی ہے جب آدھا سفر ہوا تو کتا نیچے بیٹھ گیا اور گڈھ آگے نکل گئی، کتا حیران پریشان اس کو دیکھتا رہ گیا۔

ایسے ہی کچھ کردار آپ کو اپنی زندگی میں ملیں گے جو اس گمان میں ہیں کہ سارا بوجھ تو انہوں نے اٹھا رکھا ہے وہ نہ ہوں گے تو سسٹم رک جائے گا، حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں۔ یادرکھیں زندگی کبھی نہیں رکتی کسی کے لئے۔ صرف کہانی میں کردار بدلتے رہتے ہیں مگر زندگی چلتی رہتی ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages