ہری پورچھپر روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے باپ بیٹا شدید زخمی
تھانہ سٹی ہری پور کی حدود چھپر روڈ پر عدالت سے واپس جانے والے باپ بیٹے پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ تین ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انیق اور عتیق الرحمن ساکنہ شیروان فیملی کورٹ سے پیشی کے بعد واپس جارہے تھے کہ ان پر فائرنگ کردی گئی۔فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑا بتائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی ہری پور کی حدود چھپر روڈ نزد ایڈمور پمپ کے قریب انیق ولد عتیق الرحمن اور عتیق الرحمن ولد محبوب الرحمن ساکنان سولن بالا شیروان ضلع ایبٹ آباد جوکہ باپ بیٹا ہیں نے فیملی کورٹ ہری پور سے پیشی بھگت کر بذریعہ موٹرسائیکل واپس گھر جارہے تھے کہ ایڈمور پٹرول پمپ چھپرروڈ سکندرپور کے قریب موٹرسائیکل پرسوار مطیع الحق، محبوب الحق اور ظہورالحق پسران عبدالرزاق ساکنان سیکٹرچار کھلابٹ کالونے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے دونوں باپ بیٹا کو شدید زخمی کردیااور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مذکوران کے درمیان فیملی کورٹ میں مقدمہ زیرسماعت ہے تھانہ سٹی ہری پور نے ملزمان کے خلاف اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان کے خلاف چھاپہ مارکاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP