عمان کی جانب سے ایک سو تین ملکوں کے شہریوں کو مفت سیاحتی ویزے مل سکتے ہیں
عمان کی جانب سے ایک سو تین ملکوں کے شہریوں کو مفت سیاحتی ویزے مل سکتے ہیں
سلطنت عمان کی جانب سے ایک سوتین ممالک کے لئے مشروط طورپر انٹری فری سیاحتی ویزہ پروگرام شروع کیا جارہا ہے، لیکن ان ممالک میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے،ویب نیوز عاجل نے عمانی پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ مشروط ویزے کے لئے سیاح کو دس دن کے قیام کی اجازت ہوگی۔ عمانی حکومت کے ٹویٹر پر اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ عمان آنے والے سیاحوں کو پیشگی ہوٹل بکنگ حاصل کرنا ہوگی، اور اس کے ساتھ ساتھ واپسی کی کنفرم ٹکٹ بھی پیش کرنا لازمی ہو گا۔ دیگر شرائط کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عمان آنے والے سیاحوں کو میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنا ہوگی، سیاحتی پروگرام کے انتظامات تمام ٹورآپریٹرکریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عمانی حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کرونا وائرس کی باعث ملک میں سیاحت متاثر ہوئی ہے اس حوالے سے ہوٹل بزنس شدید متاثر ہوا ہے۔ یاد رہے کہ خلیجی ممالک نے کرونا وبا کے دوران مکمل طور پر بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی جس میں اکتوبر دوہزاربیس کو مرحلہ وار نرمی کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں خلیجی شہریوں اور مخصوص اقامہ ہولڈرز کو آنے کی اجازت دی گئی تھی۔
اس ضمن میں اخبار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں سیاحت ہی نہیں بلکہ مختلف تجارتی اور صنعتی شعبے شدید متاثر ہوئے تھے۔ دریں اثناء سکائی نیوز کے مطابق جن ممالک کے لئے مشروط ویزہ فری انٹری کی سہولت عمان کی جانب سے فراہم کی گئی ہے جن مین برازیل، چلی، ارجنٹائن، کولمبیا، ویزویلا، اکواڈور وغیرہ شامل ہیں۔
فری ویزہ ممالک کی تیسری فہرست میں جاپان، تھائی لینڈ، جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، ریشین فیڈریشن، چین، برونائی دارالسلام، ایران، ازبکستان، آذربائیجان، بوسنیا، انڈیا، قراقستان، ویتنام کے علاوہ دیگر عرب ممالک شامل ہیں تاہم اسلامی جموریہ پاکستان کا نام اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP