دبئی میں پاکستانی سیکورٹی تاریں چوری کرنے کے جرم میں گرفتار - Haripur Today

Breaking

Sunday, 22 November 2020

دبئی میں پاکستانی سیکورٹی تاریں چوری کرنے کے جرم میں گرفتار

 


 


 

دبئی میں پاکستانی سیکورٹی تاریں چوری کرنے کے جرم میں گرفتار

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستانی سیکورٹی گارڈ بجلی کی تاریں چوری کرنے کے جرم میں گرفتار، تفصیلات کے مطابق اکیس سالہ پاکستانی سیکورٹی گارڈ جو کہ ایک کنسٹریکشن سائٹ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا وہ بجلی کی تاریں چوری کرنے کے جرم میں گرفتار ہوگیا جس پر عدالت نے اسے چھ ماہ کی قید اور تقریبا بارہ لاکھ روپے پاکستانی جرمانے کی بھی سزا سنائی اور ساتھ میں سزا پوری ہونے کے بعد اس کو ملک بدر کردیا جائے گا، اکیس اگست کو دبئی القصیص کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج ہوئی کہ ایک کنسٹریکشن سائٹ سے بجلی کی تاریں جن کی مالیت پچیس ہزار، آٹھ سو پچاس درہم بنتی ہے وہ چوری ہوگئی ہیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کی اور سیکورٹی کیمرے کی ویڈیوز کو چلاکردیکھا گیا تو مذکورہ ملزم نے دو افرادکو کنسٹریکشن سائٹ پر جانے کی اجازت دی جنہوں نے وہاں پر موجود پڑی ہوئی بجلی کی تاروں کو چوری کیا، پولیس نے مذکورہ سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ معاشی پریشانیوں اور مجبوریوں کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا ہے تاحال دونوں آدمی پولیس کی حراست میں نہیں آسکے ہیں، پولیس نے گرفتار ملزم کو تفتیش کے بعدعدالت میں پیش کردیا جہاں پر عدالت نے مذکورہ مجرم کو اعانت جرم میں چھ ماہ قید اور ساتھ میں پچیس ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے قید پوری کرنے کے بعد ملزم کو ملک بدرکردیا جائے گا۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ یو اے ای ہمارا دوسرا گھر ہے اور اس طرح کا ردعمل سے پاکستانی کمیونٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے، پاکستانی کمیونٹی کامزید کہنا تھا کہ گورنمنٹ آف پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایسا قانون بنائے کہ اس طرح کے جرائم میں ملوث افراد کو پاکستان میں بھی ان پر کیس چلا کر سزا دی جائے اور ساتھ ساتھ ان کا نام ای سی ایل لسٹ میں ڈالا جائے تاکہ وہ کسی بھی ملک کا سفر نہ کرسکیں۔ اس طرح کے افراد معاشرے اور پاکستان پر کلنک کا ٹکہ ہیں۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages