مولانا خادم رضوی کے جنازہ میں شرکت کے لئے جانے والی گاڑی کو حادثہ 6دوست جاں بحق - Haripur Today

Breaking

Saturday 21 November 2020

مولانا خادم رضوی کے جنازہ میں شرکت کے لئے جانے والی گاڑی کو حادثہ 6دوست جاں بحق

 


مولانا خادم رضوی کے جنازہ میں شرکت کے لئے جانے والی گاڑی کو حادثہ 6دوست جاں بحق

تحریک لبیک کے سربراہ مولانا علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے جانے والے دوستوں کا کیری ڈبہ   جی ٹی روڈ پر حادثہ کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں چھ جواں سال دوست جاں بحق ہوگئے، تمام کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے تھا، تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی آبادی چمن شاہ اور شہزادہ شہید کالونی کے رہائشی چھ دوست اسامہ بعمر18سال، بدر بعمر24سال، علی رضا بعمر22سال، اجمل بعمر35سال، شاہد بعمر 35سال اور مرتضی بعمر19سال کیری ڈبہ پر علامہ خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ میں شرکت کے لئے لاہور جارہے تھے کہ کالاشاہ کاکو الہ ڈیک کے قریب تیزرفتاری کے باعث ٹرک سے جاٹکرائے، حادثے کے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں سوار چار دوست موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گئے، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں جبکہ چھ لاشیں گھروں میں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور پورے علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages