جو غصہ کو پی گیا وہی رب کے ہاں مقبول ہے!! - Haripur Today

Breaking

Saturday, 14 November 2020

جو غصہ کو پی گیا وہی رب کے ہاں مقبول ہے!!

 


جو غصہ کو پی گیا وہی رب کے ہاں مقبول ہے!!
حضرت معاذرضی اللہ عنہ سے روائیت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا، جو شخص غصہ کو پی جائے جبکہ اس میں غصہ کے تقاضا کو پورا کرنے کی طاقت بھی ہو (لیکن اس کے باوجود جس پر غصہ ہے اس کو کوئی سزا نہ دے) اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو ساری مخلوق کے سامنے بلائیں گے اور اس کو اختیار دیں گے کہ جنت کی حوروں میں سے جس حور کو چاہے اپنے لئے پسند کرے (ابوداؤد)۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روائیت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا  جو شخص زبان کو روکے رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے عیوب چھپاتے ہیں، جوشخص اپنے غصہ کو روکتا ہے (اور پی جاتا ہے) اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سے اپنے عذاب کو روکیں گے اور جو شخص (اپنے گناہ پر نادم ہوکر) اللہ تعالیٰ سے توبہ کرتا ہے یعنی معافی مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے عذر کو قبول فرمالیتے ہیں (بیہقی)

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages