ہری پور بدنام زمانہ ڈاکٹر دلدار کی بدمعاشیاں عروج پر
ہری پور میں ڈاکٹر بدنام زمانہ ڈاکٹر دلدار کی بدمعاشیاں عروج پر، کلاس فور ملازم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، تفصیلات کے مطابق خانپور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر نے کلاس فور ملازم کو پستول تان کر جان سے دھکمیاں دینے لگا، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہری پور ڈاکٹر سیف اللہ نے ایس ایچ او تھانہ خانپور کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال خانپور میں تعینات ڈاکٹر دلدار کی جانب سے کلاس فور ملازم کو ہراساں کرنے اور پستول تان کر اسے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دینے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کردی،اس سلسلے میں سرکاری مراسلہ SHOتھانہ خانپور کو بھیج دیا گیا، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر دلدار کی انہی حرکتوں کی وجہ سے ان پر FIRدرج ہوئی تھی اور انہیں حوالات میں بھی بند کیا گیا تھا، مگر افسوس اس امر کا ہے کہ قانون کاروائی میں سقم ہونے کی وجہ سے مذکورہ ڈاکٹر دلدار چھوٹ گیا اور اپنی ان حرکتوں کی وجہ سے باز نہ آسکا، ان کی انہی حرکات کی بنا پر ان کے سٹاف کے علاوہ محکمہ صحت کا عملہ بھی نالاں ہے،جس کی واضح مثال DHOہری پور کی جانب سے SHOخانپور کو سرکاری طور پر مراسلہ بھیجا گیاہے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP