ماہ محرم الحرام اور اُس کا تقدس جنید خان جدون، پاک ہزارہ گروپ ابوظہبی ونگ - Haripur Today

Breaking

Friday, 9 October 2020

ماہ محرم الحرام اور اُس کا تقدس جنید خان جدون، پاک ہزارہ گروپ ابوظہبی ونگ

 



 

ماہ محرم الحرام اور اُس کا تقدس   جنید خان جدون، پاک ہزارہ گروپ ابوظہبی ونگ

ماہ محرم الحرام اپنی فضیلت، عظمت، حرمت اور برکت کے لحاظ سے انفرادی اہمیت کا حامل ہے، یہ عبادت، ایثار، تحمل اور برداشت کا مہینہ ہے م اس لئے محرم الحرام کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہمیں اس کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے، فرقہ واریت، دہشتگردی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کرکے اتحاد، اتفاق، امن وامان اور تحمل کو فروغ دینا چاہیے۔ یکم محرم الحرام کو خلیفہ ثانی حضرت سیدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ اور دس محرم الحرام کوامام عالی مقام سیدناامام حسین علیہ الصلوۃ والسلام کا یوم شہادت ہے، دونوں عظیم ہستیوں نے دین متین کے دامن کو مضبوطی سے تھامااور حق وصداقت کا علم بلند کیا، خلیفہ دوئم حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ اور نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام دونوں عظیم و مقدس ہستیوں نے بے دینی  بے حیائی، بداخلاقی اور ظالموں سے کبھی صلح نہ کی، جس کے نتیجے میں شیطانی قوتوں کے لئے ان ہستیوں کا وجود ناقابل برداشت ہوگیا، اور پھر یہ نفوس قدسیہ راہ حق پر قربان ہوکر ابدی زندگی کی سعادت سے بہرہ مند ہوگئے، ان مقدس ہستیوں کی قربانیاں تاریخ اسلام کا ایک سنہری باب ہیں،جو اہل اسلام کے لئے باعث فخر ہی نہیں قابل تقلید بھی ہیں، محرم الحرام کا مہینہ ظالم وجابر حکمرانوں کے خلاف لڑنے، بداخلاقی اور بدمعاشی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا پیغام دیتا ہے محرم کی دسویں تاریخ جسے شب عاشورہ کہا جاتا ہے بڑاہی عظمت اور فضیلت والا دن ہے اس دن حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء نے میدان کربلا میں جام شہادت نوش فرما کر اپنے نانا کے دین کے پرچم کو سربلند کیا،اللہ رب العزت ہم سب کو ظلم، جبر، ناانصافی کے خلاف علم حق بلند کرنے اور حق کی سربلندی کے لئے کوشاں رہنے کی توفیق عطاء رفرمائے، آمین یا رب العالمین

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages