اپنا آپ پہچانیں! راجہ محمدوسیم، چئیرمین عجمان ونگ - Haripur Today

Breaking

Thursday 1 October 2020

اپنا آپ پہچانیں! راجہ محمدوسیم، چئیرمین عجمان ونگ

 


اپنا آپ پہچانیں!                         راجہ محمدوسیم، چئیرمین عجمان ونگ

زندگی ایک ایسا امتحان ہے جہاں مسلسل دس بار گرنے کے بعد گیارہویں بار اٹھ جانے کا نام کامیابی ہے، جی بالکل کچھ لوگ بعض اوقات ایک ناکامی کو عمر بھر کا روگ بنالیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ شاید اس سے آگے دنیا ختم ہوگئی ہے،کچھ لوگ ساری زندگی ڈر ڈر کر نوکری کرتے ہیں اگر دوسرے الفاظ میں کہا جائے تو غلامی کرتے ہیں، کہ اگر آقا نے غلامی سے نجات دے دی تو شاید عمر بھر غلامی نصیب ہو یا نہ ہو، اور یہ لوگ اسی ڈر میں اپنی صلاحتیں دفن کردیتے ہیں جن کی بدولت وہ آسمان کی بلندیوں کو چھونے کی جسارت رکھتے ہیں۔

دنیا آپ کو دیوار سے لگانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی، یہ اب آپ کے اختیار میں ہے کہ آپ دیوار سے سر پھوڑیں اور ٹسوے بہائیں یا اس دیوار میں چھید کرکے دوسری طرف نکل کر دنیا کا سامنا کریں، اور اپنا لوہا منوائیں کیونکہ مشکلیں، انکار اور ناکامی اسی بات کا پتہ دیتی ہے کہ یہ کم تر مقام آپ کے قابل ہے ہی نہیں۔

اگر زندگی میں ایک بار ہار جانے سے زندگی رک جاتی ہے تو پچیس سال قید میں رہنے والے نیلسن منڈیلا کبھی بھی ساؤتھ افریقہ کا صدر نہیں بن پاتا،جس فرنچ آرمی نے نپولین کو قد چھوٹا ہونے کی وجہ سے بھرتی نہیں کیا، نپولین اسی فوج کا کمانڈر کبھی نہیں بن پاتا، ابراہم لنکن نوکری گنوانے، کاروبار بند ہونے، بیوی کے مرجانے اور قریب دس مختلف سیٹوں ہارنے کے بعد امریکہ کا سب سے بہترین صدر نہیں بن پاتا،اس طرح کی ہزاروں مثالوں سے دنیا بھری پڑی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنا آپ پہچان لیں اور آگے بڑھیں۔

ضروری نہیں کہ زندگی کے کسی ایک یا چند شعبوں میں آپ ناکام ہوچکے ہیں کچھ لوگ کچھ چیزوں کے لئے موزوں نہیں ہوتے اس لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آگے بڑھیں جہاں منزل آپ کا انتظارکررہی ہے اس لیئے ہمت دکھائیں اور بہادروں کی طرح اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے اپنی اصل منزل کی طرف بڑھیں جہاں جیت مسکر ا کر آپ کا استقبال کرے، یاد رہے کہ قسمت بھی بہادروں کا ساتھ دیتی ہے اور بزدل اور کمزور لوگ ہمیشہ راستوں کی دھول بن جاتے ہیں


No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages