متحدہ عرب امارات میں کرونا ویکسین استعمال کرنے کی اجازت - Haripur Today

Breaking

Monday, 14 September 2020

متحدہ عرب امارات میں کرونا ویکسین استعمال کرنے کی اجازت

 


 

متحدہ عرب امارات میں کرونا ویکسین استعمال کرنے کی اجازت

متحدہ عرب امارات ()میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ورکرز کو انسداد کویڈ19ویکسین استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے،بروز سموار وزیرمحکمہ صحت عبدالرحمن الاویس نے اعلان کیا کہ کرونا وائرس کے خلاف ویکسین تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور فیز3کے دوران ویکسین میں کرونا وائرس کی وباء کے خلاف قوت مدافعت بڑھنے کی طاقت پائی گئی ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے،ویکسین کو صحت کے لئے مفید قرار دیا گیا ہے اور یہ قابل استعمال ہے.ویکسین پر تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جسم میں اینٹی باڈیز پیدا کرنے کی صلاحیت کی حامل ویکسین کو فرنٹ لائن پر کام کرنے والے افراد استعمال کرسکتے ہیں.یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں رضاکارانہ طور پر مختلف لوگوں کوفیز 1اور فیز 2میں ویکسین مرحلہ وار لگائی ہے اور اب فیز3پر عمل درآمد شروع ہے.اور متحدہ عرب امارات میں 31ہزار رضاکاروں پر اس ویکسین کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے.اور یہ رضاکار120ممالک کے رہائشی تھے اور کام کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں. اس موقع پر وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہمیں رضاکاروں پر فخر ہے جنہوں نے اپنے آپ کو اس انسانی عمل کی بھلائی کے لیئے پیش کیا. یاد رہے کہ کویڈ19کی ویکسین کو اس سے پہلے 2مرحلہ وار حصوں میں پیش کیا گیا ہے جو کہ 100فیصد کامیاب ہوئے ہیں.اور ان رضاکاروں پر کسی بھی قسم کی برے اثرات اس ویکسین کو استعمال کرنے سے پیدا نہیں ہوئے ہیں.

Permission to use corona vaccine in UAE
Frontline workers in the United Arab Emirates (UAE) have been allowed to use anti-Quid 19 vaccine, Health Minister Abdul Rahman Al-Awais announced on Saturday, adding that the vaccine against coronavirus has entered the final stages of preparation and will be used during Phase 3. The vaccine has been found to have the potential to boost immunity against the corona virus outbreak, which is a great success. The vaccine has been shown to be beneficial to health and is usable. The vaccine, which is capable of producing antibodies against the virus in the body, can be used by people working on the front line. It should be noted that different people in the UAE have voluntarily administered the vaccine in phases 1 and 2 in phases and are now in phase 3. Implementation has begun. The vaccine has been successfully tested on 31,000 volunteers in the UAE. These volunteers were residents of 120 countries and reside in the UAE for work. On this occasion, the Minister of Health said that we are proud of the volunteers who have sacrificed themselves for the good of this humanitarian process. Note that the Quid 19 vaccine has previously been presented in 2 phases that have been 100% successful. And no adverse effects have been caused to these volunteers by using this vaccine.
 

إذن استخدام لقاح كورونا في الإمارات
أعلن وزير الصحة عبد الرحمن العويس ، اليوم الاثنين ، عن السماح للعاملين في الخطوط الأمامية في دولة الإمارات العربية المتحدة باستخدام لقاح مضاد لـ Quid 19 ، مضيفًا أن اللقاح ضد فيروس كورونا دخل مراحل الإعداد النهائية وسيُستخدم خلال المرحلة الثالثة. تم العثور على اللقاح لديه القدرة على تعزيز المناعة ضد تفشي فيروس كورونا ، وهو نجاح كبير ، وقد ثبت أن اللقاح مفيد للصحة وقابل للاستخدام. اللقاح ، الذي لديه القدرة على إنتاج أجسام مضادة للفيروس في الجسم ، يمكن استخدامه من قبل الأشخاص العاملين في الخطوط الأمامية. بدأ التنفيذ ، وتم اختبار اللقاح بنجاح على 31000 متطوع في دولة الإمارات العربية المتحدة ، وكان هؤلاء المتطوعون يقيمون في 120 دولة ويقيمون في الإمارات للعمل. وبهذه المناسبة قال وزير الصحة إننا فخورون بالمتطوعين الذين ضحوا بأنفسهم من أجل خير هذه العملية الإنسانية. وتجدر الإشارة إلى أن لقاح Quid 19 قد تم إدخاله بالفعل على مرحلتين ناجحتين بنسبة 100٪ ، ولم تحدث أي آثار سلبية لهؤلاء المتطوعين باستخدام هذا اللقاح


 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages