Journey of Life by Nabeel Awan - Haripur Today

Breaking

Monday 16 December 2019

Journey of Life by Nabeel Awan


زندگی کا سفر
ابوظہبی سے کراچی کا سفر براستہ دبئی، ٹکٹ سستا اور فلائٹ آپشنز ذیادہ ہونے کی بنا پر ابوظہبی سے براہ راست کراچی کی فلائٹ لینے کے بجائے براستہ دبئی جانا بہتر ہے.ابوظہبی سے دو گھنٹے دبئی کا زمینی سفر اور پھر دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اونچی اُڑان، زندگی کے سفر میں بھی کچھ اسی طرح کی ترتیب بنانی پڑتی ہے ذیادہ آپشنز اور ذیادہ بچت.
اس سفر سے کچھ یہ خیال آیا کہ انسان کی حقیقی زندگی کا سفر بھی زمین سے جڑا ہوتا ہے، آہستہ، عاجزی بھرا، اور سنبھل کر چلنا، لیکن جیسے ہی یہ سفر مضبوطی کی جانب بڑھتا ہے ہماری اُڑان شروع ہوجاتی ہے.اڑان ضروری ہے جلد او ربہترین سفر کے لیے لیکن اس میں دوچیزوں کا ہونا اشد ضروری ہے، اُمید اور یقین کے ساتھ خوف.
جب جہاز چلنا شروع کرتا ہے توہم دُعائیں کرتے ہیں پھر جب اُڑان بھرنے کوہوتا ہے تو کچھ خوف سے اللہ پاک کی یاد شامل حال ہوجاتی ہے، لاپرواہی سے بھی وقت گزر جاتا ہے لیکن اللہ کی یاد، خوف و اُمید کے درمیان سفر کو خوبصورت بنا دیتی ہے، حقیقی زندگی میں بھی خوف و اُمید کے درمیان رہتے ہوئے اللہ کی یاد کو شامل حال رکھنا ہماری دُنیاوی اور اخروی زندگی کے لیے بہترین ثابت ہوگا. اس سفر کی طرح زندگی کا سفر بھی منزل پذیر ہوجائے گا بس دُعا یہ ہے کہ منزل مقصود پیارے معبود کی رضا ہو جائے.اور اس کے لئے زندگی کا سفر پیارے محبوب محمدمصطفے کی تعلیمات کے مطابق ہونا بہت ضروری ہے

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages