How Can enable Finger Print Option in Whatsup - Haripur Today

Breaking

Friday 1 November 2019

How Can enable Finger Print Option in Whatsup


مشہور اپیلی کیشن واٹس اپ نے نے اپنے اینڈروڈ موبائل فون استعمال کرنے والوں کے لئے فنگر پرنٹ سسٹم متعارف کروا دیا.اس اپیلی کیشن پر فنگر پرنٹ کی سہولت اس وجہ سے دی گئی ہے کہ مذکورہ صارف کے ڈیٹا کو ہیکرز اور دوسرے لوگوں سے بچایا جا سکے.اب کوئی بھی واٹس اپ استعمال کرنے والا صارف واٹس اپ کا نیا ویرژن انسٹال کرے گا تو اُس کو یہ سہولت ملے گی.
واٹس اپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سال کے آغاز میں ہم نے اپنے صارفین کے لیے واٹس اپ میں ٹچ آئی ڈی اور فیس آئی ڈی کو متعارف کروایا تھا۔ لیکن یہ سہولت اُس وقت صرف آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لئے تھی، لیکن آج ہم نے اپنے اُن صارفین کے لئیے بھی یہ سہولت متعارف کروا دی ہے جو صرف اینڈروڈ فون کا استعمال کرتے ہیں.اگر آپ بھی اپنے اینڈروڈ فون پر اس سہولت کا فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں تو ابھی واٹس اپ کا نیاورژن انسٹال کریں اور واٹس اپ کی Settingمیں جائیں، وہاں سے Accountسٹینگ پر کلک کریں، اُس کے بعد پرائیویسی (Privacy)کے آپشن پر کلک کریں اور فنگر پرنٹ لاک کو Onکردیں.

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages