ابوظہبی پولیس کی بڑی کاروائی 25 افراد گرفتار - Haripur Today

Breaking

Saturday 17 August 2019

ابوظہبی پولیس کی بڑی کاروائی 25 افراد گرفتار

 ابوظہبی پولیس کی بڑی کاروائی 25 افراد گرفتار
ابوظہبی پولیس نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے متعدد ٹیلی فون پر فراڈ کرکے شہریوں کو کروڑوں کا نقصان پہچانے والے 25 رکنی ایشیائی باشندوں کے تین مختلف گروہ گرفتار کرلئیے ہیں یہ مذکورہ گروپ مختلف شہریوں سے ٹیلی فون کے ذریعے مختلف قسم کے فراڈ میں ملوث ہیں
یہ گروپ سادہ لوح لوگوں کو بینک کا نمائندہ بن کر فون کرتے تھے اور اُن سے ان کے بینک کے اکاونٹ کی تفصیلات اور ڈیبٹ کارڈ کے علاوہ کریڈٹ کارڈز کی معلومات لیتے تھے جن سے مختلف ذرائع سے وہ ان لوگوں کی رقوم کو نکلوا لیتے تھے
بریگیڈئیر جنرل عمران احمد المزروعی کا کہنا ہے کہ انہوں نے فراڈیوں کو تین مختلف گروہوں کو گرفتار کیا ہے جس میں ایک گروپ چودہ ارکان پر مشتمل دوسرا گروپ گیارہ ارکان پر مشتمل تھا ان لوگوں کو عجمان اور شارجہ پولیس کے تعاون سے گرفتار کیا گیا ہے ان نوسرباز ارکان سے بہت سے موبائل فون اور سم کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں
یہ فراڈیئے گروپ مختلف لوگوں کو فون کرکے انعامات کا لالچ دیتے تھے اور اُن سے موبائل ریچارج کارڈ لیتے تھے حالانکہ کوئی انعام وغیرہ نہیں ہوتا تھا

ان فراڈ سے کیسا بچا جا سکتا ہے
کسی بھی غیرضروری کال پر اعتماد نہ کریں جس کو آپ باقاعدہ نہ جانتے ہوں
کبھی بھی اپنے بینک اکاونٹ کی معلومات ، ڈیبٹ کارڈ ، کریڈٹ کارڈ کے نمبر، پن کوڈ یا آپ کے موبائل پر جو نمبر آیا ہے اُس کی معلومات فون پر مت دیں، بینک اس طرح کی معلومات آپ سے نہیں لیتا ہے
کال کرنے والے کی معلومات کریں
ایسے مشکوک نمبرز کو بلاک کردیں


No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages