ہری پور نوجوان کا قتل ، بیوی کا اغوا، پسند کی شادی کا شاخسانہ نکلا - Haripur Today

Breaking

Saturday, 11 May 2019

ہری پور نوجوان کا قتل ، بیوی کا اغوا، پسند کی شادی کا شاخسانہ نکلا

ہری پور نوجوان کا قتل ، بیوی کا اغوا، پسند کی شادی کا شاخسانہ نکلا
ہری پور نوجوان کا قتل ، بیوی کا اغوا، پسند کی شادی کا شاخسانہ نکلا
ہری پور کے نواحی علاقے تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود سرائے گدائی میں نوجوان کا قتل اور بیوی کا اغواپسند کی شادی کا شاخسانہ نکلا،ملزمان میں سے ایک لڑکی سے شادی کا خواہشمند تھا،مگر لڑکی نے مقتول سے شادی کرلی، جس کا ملزمان کو رنج تھا ملزمان قتل کے بعد مقتول کی بیوی نائلہ کو اغوا کرکے لے گئے مقتول کے والد کی رپورٹ پر اغوا اور قتل کا مقدمہ تین ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرائے گدائی میں ۲۵ سالہ شادی شدہ نوجوان رویز ولد حسنین شاہ سکنہ یعقونی تحصیل لاہور ضلع صوابی کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا اور اس کی نوبیاہتا دلہن کو بھی ملزمان ہمراہ اغوا کرکے لے گئے، مقتول کے والد حسینین شاہ نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے رویز کو حسن علی، معاد علی، نہار علی سکنہ صوابی نے قتل کیا ہے اور بہو کو اغوا کرکے لے گئے ہیں وجہ عداوت ملزمان میری  بہو جسکی شادی میرے بیٹے سے ۳ ماہ قبل ہوئی تھی کا رشتہ مانگتے رہے مگر لڑکی نے میرے بیٹے سے شادی کرلی جس کا ملزمان کو رنج تھا ہری پور پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے لیکن تاحال دو دن گزرنے پر بھی ملزمان پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکے

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages