عاشق رسول صلی اللہ تعالی غازی علم الدین شہید کا ایک سو دسواں 110 یوم
پیدائش آج منایا جائے گا
عاشق عاشق رسول صلی اللہ تعالی غازی علم الدین شہید کا ایک سو دسواں
110 یوم پیدائش آج منگل کو منایا جائے گا ملک بھر میں دینی ،مذہبی اور سماجی جماعتوں
کے زہراہتمام سیمنارز، قرآن خوانی اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اجتماعات
میں عاشق رسول صلی اللہ تعالی غازی علم الدین شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا،
حرمت رسول صلی اللہ تعالی پر جان قربان کرنے والے غازی علم الدین شہید 4دسمبر1908کو
لاہور میں پیدا ہوئے ۔ غازی علم الدین شہید نے 16اپریل 1929کو حضوراکرم صلی اللہ تعالی
کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے منصف راجپال کو جہنم رسید کیا تھا، انگریز
حکومت نے غازی علم الدین شہید پر مقدمہ کردیا بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح نے
بطوروکیل غازی علم الدین شہید کا مقدمہ لڑا تھا غازی علم الدین شہید کو31اکتوبر1929کو
میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی جس سے غازی علم الدین شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے
امت مسلمہ اس عاشق رسول صلی اللہ تعالی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے
ہر برس ان کی یاد مناتی ہے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP