ہری پور شہر کا مضافاتی علاقہ رحمت آباد پسماندگی کا شکار - Haripur Today

Breaking

Saturday, 4 August 2018

ہری پور شہر کا مضافاتی علاقہ رحمت آباد پسماندگی کا شکار

ہری پور شہر کا مضافاتی علاقہ رحمت آباد پسماندگی کا شکار 
ہری پور شہر کا مضافاتی علاقہ رحمت آباد پسماندگی کا شکار 
ہری پور شہر کے مضافاتی علاقے سرائے صالح سوکہ کے قریب موجود محلہ رحمت آباد اس ترقیاقی دور میں بھی انتہائی پسماندگی کا شکار ہے جی ٹی سے کوئی بھی لنک روڈ یہاں تک نہیں جاتی ہے بلکہ لوگ سوکا میں سے گزر کر جاتے ہیں اس ترقیاتی دور میں بھی محلہ رحمت آباد نزدریلوے پل سرائے صالح پتھر کے دور میں سے گزر رہا ہے کیونکہ ابھی تک اس محلے میں لوگ گیس، پانی اور روڈ کے بغیر اپنی ذندگی گزار رہے ہیں حالانکہ کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہری پور شہر کے دوردراز دیہات میں بھی پکی گلیاں اور پی سی سی روڈ کی تعمیرات کا سلسلہ جاری رہا ہے لیکن کچھ نامعلوت وجوہات کی بنا پر اس محلہ کی آبادی کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے
چوہدری اختر گجر کا آن لائن اپنے بیان میں عمرایوب، یوسف ایوب اور اکبر ایوب سے اپیل کی ہے کہ خدارا اپنے دور حکومت کی پہلی ترجیحات میں محلہ رحمت آباد نزد ریلوے پل سرائے صالح کو ترجیع بنیادوں پر ترقی کی راہ ہموار کریں اور اہلیان محلہ کو پتھر کے دور سے نکلنے میں مدد دیں محلہ رحمت آباد کی چوہدری برادری آپ سے التماس کرتی ہے کہ ہمارے بنیادی مسائل کو جلد ازجلد ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages