ریحام خان کی کتاب سے اقتباس حصہ دوئم - Haripur Today

Breaking

Monday 23 July 2018

ریحام خان کی کتاب سے اقتباس حصہ دوئم

ریحام خان کی کتاب سے اقتباس حصہ دوئم 
اپنی آپ بیتی میں ریحام خان لکھتی ہیں کہ میں نے اپنے آپ کو گھر کی سجاوٹ کے لیئے مکمل طور پر مشغول کرلیاتھا، یہ چیز مجھے بہت پسند بھی تھی، لیکن زندگی نے مجھے اس کام کے لیئے کبھی ذیادہ وقت نکالنے نہیں دیا جس طرح ہم گھر سجارہے تھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ کوئی نیا شادی شدہ جوڑاگھر کو نئے سرے سے بنا رہا ہے سجاوٹ کا کام آہستہ آہستہ جاری تھا ، بلیک اور گرے رنگ کی کلر سکیم انتہائی خوبصورت تھی ،آخرکار صوفوں کا کام مکمل ہوگیا اور اس پر تقریبا تین لاکھ روپے خرچ آیا جوکہ میں نے خود ادا کیا بجائے ان پیسوں میں لینے کے جن پیسوں کے بنڈلز بنی گالہ میں مسلسل آرہے تھے، مجھے بتایا گیا کہ لندن سے انیل مسرت کی طرف سے آرہے ہیں 
ریحام خان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے ڈرائیور اور پی اے کو تنخواہ اپنے ذاتی پیسوں میں سے دی صرف اس لیئے نہیں کہ پی ٹی آئی انہیں پسند نہیں کرتی تھی بلکہ اس لیئے کہ وہ انہیں وہاں خود لے کر گئی تھی. ریحام خان کا کہنا تھا کہ سب سے ذیادہ خرچ گھر کے لیئے نئے دروازوں پر آنا تھا جوکہ ایک دروازہ تقریبا پچیس ہزار روپے کا بن رہا تھا تاہم ہم دونوں کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے تو فیصلہ کیا گیا کہ ایک وقت میں صرف ایک ہی دروازہ بنایا جائے اور گھر کے پیچھے والے دروازے جو نظر نہیں آتے انہیں اسٹیل کا بنوایا جائے جس سے خرچ بھی کم ہوگا اور وہ پائیدار بھی ہونگے.عمران خان کو بے صبری تھی کہ سارا کام جلد ختم ہوجائے، میں نے انہیں بتایا کہ لکڑی کے دروازے بہت مہنگے ہیں اور میں نے پہلے ہی اپنی جیب سے کافی مہنگے کارپٹس خرید لیئے ہیں تو وہ مجھے ذور دے کر کہنے لگے کہ میں تمام دروازے ایک ساتھ ہی بنوا لوں اور اگر مجھے اچھی قسم کی لکڑی کی ضرورت ہے توٹمبر سے حاصل کرلوں جس پر پابندی عائد کرتے ہوئے کاروائی شروع کردی گئی تھی میں حیرت ذدہ تھی رہ گئی کہ میرا شوہر اور لیڈر کہہ رہا ہے اس کی بیوی لکڑی غیرقانونی طریقے سے حاصل کرے.
اس کتاب میں عمران خان کے ایک موبائل کا بھی تذکرہ ہے جس پر ماضی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کافی تنقید کی اس موبائل کے حوالے سے ریحام خان نے اپنی کتاب میں تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک رات پہلے عمران خان سے بہت لڑائی ہوئی اور اگلی صبح میں باتھ روم میں کھڑی تھی وہ باہر آئے اور کہا کہ گزشتہ رات جو ہوا اس پر مجھے معاف کردو، عمران خان کی جانب سے اس معافی پر مجھے کافی دھچکا لگا اس وقت مجھے لگا کہ عمران خان کو حقیقت میں پچھتاوا ہورہا ہے اس وقت میں نے عمران خان نے جب مجھے گلے لگایا تو میں نے سختی سے کہا کہ یہ ہینکی پینکی بند ہوجانی چاہیئے آپ کو اپنے عمل درست کرنا ہونگے اب میرا فون دواور اس میں سے سب ڈیلیٹ کردو
عمران خان نے کہا کہ اب تمہارے پاس نیا فون آگیا ہے اپنا نمبر کسی کو نہ دینا، ہم وائبر پر بات کیا کریں گے عمران خان نے پرانے موبائل فون کے بارے میں کہا کہ وہ بہت سست ہوگیا ہے میں نے کہا کہ ایک دن کے استعمال کے لیئے دے دو، ہم اسے دوسرے ماڈل کے ساتھ کل تبدیل کرلیں گے عمران خان نے کہا کہ میرے بیگ میں سے اپنا فون لے لواور میں نے وہاں سے موبائل لے لیا. پھر میں نے لندن جانے سے پہلے عمران خان سے ملاقات کی ، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تم اب کیوں جارہی ہومیں نے جواب دیا کہ کیوں نہ ہم ہفتے کو ملیں ، ہماری شادی کی پہلی سالگرہ ہے اس پر مجھے سرپرائز دو.
اس پر عمران خان نے کہا کہ وہاں میرے لڑکے ہیں میں کیسے ملوں گا تو میں نے کہا کہ ہم اکھٹے رات کا کھانا کھائیں گے اور پھر تم اپنے لڑکوں کے پاس چلے جانا، پھر میں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ کر یوسف کے ساتھ ائیرپورٹ کے لیئے چلی گئی. راستے میں یوسف نے مجھے فون دیا جس پر میل باکس پہلے سے کھلا ہوا تھا جسے دیکھ کر میں دنگ رہ گئی اور اس تکلیف کو بیان نہیں کیا جاسکتا . ان میں سے ایک ای میل عمران خان اور لاہور میں ان کے حجام کے درمیان تھی . ایک اور ای میل پیغامات میں عمران خان ایک خاتون سے کہہ رہے تھے کہ انہیں اس خاتون سے شادی کرنا چاہیئے تھی ، ایک اور ای میل پیغام میں عمران خان ایسی خاتون سے بات کررہے تھے جسے وہ ملے بھی نہیں تھے.عمران خان اس سے میرے ماضی کے متعلق معلومات لے رہے تھے ایک ای میل میں کئی ہفتوں سے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا تھا جو عمران خان اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ کرسٹین بیکر کے درمیان تھی . کرسٹین بیکر عمران خان کو بتا رہی تھی کہ میرے پہلے شوہر کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں تاکہ مجھ پر حملے کروائے جاسکیں میں نے یہ تمام ای میلزاپنے اکاؤنٹ پر بھیج دیں اور ساتھ اپنے بیٹے کو بھی بھیج دیں.
پھر میں نے عمران خان سے رابطہ کیا تو آگے سے انہوں نے پیغام بھیجا ’’ جب چیزیں بہتر ہونے لگتی ہیں تو کچھ نہ کچھ ایسا ہوجاتا ہے ، ہم منحوس ہیں ، اس پر میں نے کہا کہ ’’ تمہیں اللہ سے معافی مانگنی چاہیئے ، میں واپس بنی گالہ آرہی ہوں اورتمہیں یہ سب کچھ دکھاؤں گی . پھر عمران خان نے پیغام بھیجا’’ ایک دن میں تمہیں بتاؤں گا کہ پچھلے دس مہینوں سے میں کن حالات سے گزر رہا ہوں، لوگوں کی جانب سے جو باتیں تمہارے ماضی کے بارے میں جو باتیں سننے کو مل رہی ہیں ، میں بہت کنفیوز ہوگیا ہوں ، اور بہت ٹوٹ چکا ہوں، میں توتم سے پیار کرتا ہوں، اور مجھے ہر اس چیز پر شک ہے جو تم نے مجھے بتائی ہیں،میں نے روحانی لوگوں سے رہنمائی مانگی جس سے میں اور ذیادہ کنفیوز ہوگیا ہوں میں تو پاگل ہورہا ہوں.

ریحام کی کتاب سے اقتباس ’’ بقیہ پڑھنے کے لیئے حصہ سوئم کا انتظارکریں‘‘

ریحام خان کی کتاب سے اقتباس حصہ اول پڑھنے کے لِئیے یہاں پر کلک کریں
ریحام خان کی کتاب سے اقتباس حصہ سوئم پڑھنے کے لِئیے یہاں پر کلک کریں

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages