ہری پور گھر میں سوئے ہوئے
شخص کو قتل کردیا گیا
سرائے صالح کے نواحی علاقے کوکا میں گھر میں سوتے ہوئے شخص کو قتل کردیا گیا
سرائے صالح کے نواحی علاقے کوکا میں گھر میں سوتے ہوئے شخص کو قتل کردیا گیا
ہری پور کے نواحی علاقے
تھانہ سرائے صالح کی حدود موضع کوکا میں گھر میں سوتے ہوئے شخص کو قتل کردیا گیا،
ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات
تھانہ سرائے صالح کی حدودموضع کوکا میں گھر کی دیوار کو پھلانگ کر گھر میں سوئے
ہوئے عبدالحکیم ولد محمد دین ساکنہ کوکا کو گولیاں مار کر قتل کردیا ، ملزم ارتکاب
جرم کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا مقتول کے ورثاء نے شاہ زیب ولد اکثر
ساکنہ کوکا کو قتل کا ملزم نامزد کردیا . یاد رہے کہ چند دن قبل مقتول عبدالحکیم
کے بیٹے نے نامزد ملزم کی بہن کو اغوا کیا تھاجو کہ ابھی تک روپوش ہے تھانہ سرائے
صالح نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے اور باقی ملزمان کے لیئے
چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے اور اس کیس پر مزید تفتیش جاری
ہے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP