جناح جامع سکول ہری پور والدین کا نئے طریقے سے لوٹنے لگاملک وجاہت محبوب اعوان - Haripur Today

Breaking

Tuesday 22 May 2018

جناح جامع سکول ہری پور والدین کا نئے طریقے سے لوٹنے لگاملک وجاہت محبوب اعوان

جناح جامع سکول ہری پور والدین کا نئے طریقے سے لوٹنے لگاملک وجاہت محبوباعوان
جناح جامع سکول نے ٹیوشن فیس نصف کرکے دیگر فیسیں دگنا وصول کرنا شروع کردیں
ہری پور میں واقع جناح جامع سکول وکالج نے صوبائی حکومت اور ہائی کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑانا شروع کردیں طالب علموں کے والدین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے لیئے مختلف طریقے ایجاد کرلیئے تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت خیرپختونخواہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو پابند کیا ہے کہ وہ گرمی کی چھٹیوں کی فیس نہ لیں تاہم تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مد میں وہ نصف ٹیویشن فیس وصول کریں مگر جناح جامع سکول وکالج نے اپنی سالانہ فنڈز کے نام پر ڈبل فیس لگا دی ہے یوں بچوں کی اصل فیس سے بھی ذیادہ رقم وصول کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈا نکالا گیا ہے جبکہ اس طرح کے فنڈز وغیرہ داخلے کے وقت لیئے جاتے ہیں جو کہ اب دو دوماہ کے بعد لیئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار تنظیم الاعوان کے سرگرم رہنما ملک وجاہت محبوب اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق دو حقیقی بہن بھائیوں میں سے ایک کی فیس نصف ہوگی مگر جناح جامع سکول جو کہ تعلیمی ادارہ کم اور خریدوفروخت کا مرکز ذیادہ بنا ہوا ہے اس سلسلے میں والدین کو کوئی تاحال ریلیف نہیں دیا جارہا ہے معصوم طلباء سے کبھی نوٹس، کبھی کاپی کبھی یونیفارم کبھی غیرضروری کتب و دیگر کے لیئے پیسے بٹورے جارہے ہیں جماعت ہشتم کے طلباء کو جاری کردہ نئی فیس سلپ میں ٹیویشن فیس کو چار ہزار سے نصف کیا گیا ہے مگر اس کے ساتھ ہی چار ہزار روپے کے فنڈز کا اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح فرسٹ ائیر کی فیس پچپن سو سے ستائیس سوپچاس کی گئی ہے مگر پچپن سوکی ایک اضافی فنڈ کی سلپ بھی ساتھ میں بھیج دی گئی ہے ایسے والدین جن کے دو یا چار بچے اس طرح کے ادارہ میں زیرتعلیم ہوں تووہ یہ ظالمانہ فیس اور بھتہ کیسے ادا کرسکتے ہیں ہماری صوبائی حکومت، صوبائی عدالت عالیہ ، ریگولیٹر اتھارٹی سے گزارش ہے کہ جناح جامع ہری پور کے سکول مالکان انتظامیہ کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان کو قانون کا پابند بنایا جائے اور بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے

1 comment:

  1. Need to take action against, need to take action and check balance with every educational dept.

    ReplyDelete

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages