ہری پور مانکرائے پولیس اہلکار فائرنگ کیس
مقامی لوگوں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے
مذاکرات کی روشنی میں آئی ایچ سی خباب وساتھیوں کے خلاف مقدمہ کا اندارج
کوہستانی برادری سے مکانات خالی کروانے کا سلسلہ شروع
ہری پور مانکرائے روڈ محلہ رشید آباد پولیس اہلکار فائرنگ کیس، مقامی لوگوں اور ہری پور پولیس میں باضابطہ معاہدہ طے پاگیا، مذکورہ آئی ایچ سی پولیس اخباب اور اس کی برادری کے مکانات خالی کروانے کا عمل شروع، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ہری پور میں تعینات آئی ایچ سی پولیس اخباب کے والد ودیگر کی جانب سے مقامی لوگوں پر تشدد اور فائرنگ کے خلاف عوام علاقہ نے سابقہ کونسلر اور علاقہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی سعید کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھااور شاہراہ ریشم کو بلاک کرکے کئی گھنٹوں تک احتجاج کیا تھا بعدازاں مظاہرین کے پولیس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد رات گئے روڈ کو ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیا تھا مذاکرات کے نتیجہ میں پولیس نے محلہ رشید آباد مانکرائے روڈ میں مکین کوہستانی برادری سے مکانات فوری طور پر خالی کروانے اور مقدمہ درج کروانے کی یقین دہانی کروائی جس پر عمل کرتے ہوئے آئی ایچ سی پولیس اخباب کوہستانی اس کے بھائیوں شیردل، مہتاب ، ریاض پسران گلاب، الطاف، اسامہ پسران برکت سمیت پندرہ افراد کے خلاف زخمی افضال احمد کی مدعیت میں زیردفعہ 324/506/148/149کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مذاکرات کی دوسری شق کے مطابق پولیس نے کوہستانی برادری سے نماز جمعہ کے بعد مکانات خالی کروانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے ، علاقہ مکینوں کا کہنا پولیس کی کاروائی خوش آئند ہے تاہم اگر یہی کام پولیس دو ہفتے پہلے کرلیتی تو معاملات یہاں تک نہ پہنچتے

ہری پور مانکرائے روڈ محلہ رشید آباد میں جھگڑا پولیس اہلکار کے رشتہ داروں کی غنڈہ گردی مزید پڑھنے کے لِئے یہاں پر کلک کریں
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP