تحصیل حویلیاں کے نواحی علاقے اور تھانہ ناڑہ کی حدود میں
نوجوان نے خودکشی کرلی
تفصیلات کے مطابق تحصیل
حویلیاں کے نواحی علاقے تھانہ ناڑہ کی حدود میں واقع موضع ناڑہ میں نوجوان نے لین
دین کے تنازعے پر خودکشی کرلی. تھانہ ناڑہ کے رہائشی 28سالہ نوجوان کی نعش کو
مقامی لوگوں نے درخت کت ساتھ جھولتے ہوئے پایا تھا. جس پر ان لوگوں نے مقامی پولیس
کو اطلاع دی تو پولیس نے موقع واردات سے نعش کو اتار کر پوسٹ مارٹم کے لیئے تحصیل
ہیڈکوارٹر ہسپتال حویلیاں میں پہنچایا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے
حوالے کردیا گیا. پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی. بتایا جاتا ہے کہ 28
سالہ نوجوان سدھیرنے لین دین کےتنازع پر خودکشی کی ہے. مزید تفصیلات تو پولیس کی
انکوائری کے بعد ہی سامنے آئیں گی
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP