ہری پور سینٹ الیکشن ٹکٹوں میں ناانصافی پر جیالے سراپا احتجاج
مرکزی قیادت پیسے کے لالچ میں اندھی ہوکر آستین کے سانپوں کو دودھ پلانے میں مصروف ہے
ہری پور پارٹی کارکنوں اور اعلی قیادت کو گالیوں سے نوازنے اور انڈوں کی بارش کرنے والی شخصیت کو سینٹ ٹکٹ دینے پر جیالے سراپا احتجاج ۔مذکورہ نے ماضی میں بھی ایم پی اے شپ کی سیٹ پیسوں کے عوض لینے کا دعوی کیا . ایک دفعہ پھر کارکن و پارٹی دشمن کو ٹکٹ دے کر پارٹی قیادت نے خود اپنے اوپر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ، پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہوا کرتی تھی آج محسوس ہورہا ہے کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی نہیں دولتمندوں اور سرمایہ داروں کی جماعت ہے مرکزی قیادت پیسوں کے لالچ میں اندھی ہوکر آستین کے سانپوں کو دودھ پلانے میں مصروف ہے . بلاول بھٹو ذرداری پارٹی دشمن اقدامات کا نوٹس لیں. ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے متوقع سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ٹکٹوں کی تقسیم کی اطلاعات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سینٹ ٹکٹ کی دعوی دار شخصیت نے ماضی میں بھی پارٹی کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی . پارٹی ورکرز کے علاوہ مرکزی اور صوبائی قیادت کو گالیوں سے نوازا جاتا رہا . یہاں تک کہ صوبائی قیادت پر گندے انڈوں کی بارش کی گئی اس کے باوجود سینٹ ٹکٹ کی فراہمی افسوسناک ہے. کارکنوں پر نہیں قیادت کو خود اپنے آپ پر تو غیرت کھانی چاہیئے تھی پیسے کی چمک دمک نے پارٹی میں مرکزی سطح پر بیٹھی ہوئی قیادت کو اندھا کردیا ہے . ماضی میں تو ناہید خان پر الزامات لگائے جاتے رہے ہیں لیکن اب تو وہ نہیں تو اب کون پارٹی کی مرکزی قیادت کو گمراہ کرکے پارٹی دشمن کو نوازنے میں مصروف ہے ؟
کارکنوں کا کہنا ہے کہ پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر جسے چاہے ٹکٹ دے ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن پارٹی قائدین پر سنگین الزامات لگانے والی شخصیت کو نوازنا انتہائی افسوسناک ہے اگر پارٹی کی یہی پالیسی ہے کہ وہ دولتمندوں کو نوازا جائے گا تو غریب کارکن پارٹی کو چھوڑنے میں حق بجانب ہونگے . کارکنوں نے بلاول بھٹو ذرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پارٹی دشمن اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے سینٹ کا الیکشن کسی احسان فراموش ، ضمیر فروش کے بجائے دیانتدار و باکردار شخص کو دیں

بشکریہ ندائے خلق ہری پور ۴جنوری۲۰۱۸
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP