تحصیل چیئرمین الیکشن سردار ارسل پرویز کا دستبرداری کا اعلان - Haripur Today

Breaking

Sunday 9 July 2023

تحصیل چیئرمین الیکشن سردار ارسل پرویز کا دستبرداری کا اعلان

 


 

تحصیل چیئرمین الیکشن سردار ارسل پرویز کا دستبرداری کا اعلان

حویلیاں (۹جولائی۳۲) سردار ارسل پرویز نے چھ اگست کو ہونے والے تحصیل چیئرمین کے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ گزشتہ دو ماہ سے پارٹی قیادت کو امیدوار تحصیل چیئرمین کے فیصلہ کی تجویز دے رہا ہوں، میں نے اپنے آپ کو چھ اگست کے تحصیل چیئرمین الیکشن سے آذاد کرکے قائدین کے فیصلے کو تسلیم کروں گا، پارٹی قیادت کی تاخیر سے الیکشن میں مشکلات پیدا ہونگی۔ میں مسلم لیگی تھا ہوں اور رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم حویلیاں سردار ارسل پرویز نے اپنے فیملی ممبران کے ہمراہ حویلیاں پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ۵۱۰۲ میں پارٹی ٹکٹ دے کر ممبر تحصیل کونسل بنایا اور پارٹی ممبران نے ۴ سال تحصیل ناظم منتخب کیا، جس پر میں پارٹی قیادت اور تحصیل ممبران کا شکرگزار ہوں، سردار ارسل پرویز نے کہا کہ سابق تحصیل چیئرمین عاطف منصف خان جدون کی شہادت کے بعد میں نے پارٹی قیادت کو تجویز دی کہ مسلم لیگ ن جلد جلد اپنے امیدوار کا اعلان کرے تاکہ مسلم لیگی کارکن انتخابی مہم چلا سکیں، لیکن پارٹی قیادت کے فیصلے میں تاخیر سے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ تھا۔ جس پر میں نے اپنے دوستوں اور فیملی ممبران سے مشاورت کے بعد ۶ اگست کے چیئرمین تحصیل کونسل کے الیکشن سے دستبردار ہوکرپارٹی قیادت سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ جس کارکن کو پارٹی ٹکٹ دیں گے ہم اپنے پورے جنبے کے ساتھ اس کی انتخابی کمپین میں حصہ لوں گا۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages