ہریپور خاتون سے چھیڑخانی کرنے والا ملزم کوٹ نجیب اللہ کا رہائشی پولیس نے دھر لی - Haripur Today

Breaking

Sunday 2 July 2023

ہریپور خاتون سے چھیڑخانی کرنے والا ملزم کوٹ نجیب اللہ کا رہائشی پولیس نے دھر لی

 


 

ہریپور خاتون سے چھیڑخانی کرنے والا ملزم کوٹ نجیب اللہ کا رہائشی پولیس نے دھر لیا

ہری پور وویمن چلڈرن پارک کے قریب خاتون سے چھیڑخانی کرنے والا ملزم پولیس نے دھر لیا، ذرائع کے مطابق وویمن پارک گیٹ کے قریب ڈیوٹی پر موجود ہیڈکانسٹیبل خانزادہ خان کو ایک خاتون نے بتایا کہ ایک نوجوان اس سے چھیڑخوانی کرکے تنگ کررہا ہے اور موبائل نمبر مانگ رہا ہے۔ جس پر ہیڈ کانسٹیبل نے جوں ہی مذکورہ نوجوان کو پکڑنا چاہا تو وہ بھاگ نکلا جس کا تعاقب کرکے پولیس والے نے اسے پکڑلیا جسے بعدازاں تھانہ سٹی ہری پور کے حوالے کردیا گیا۔ مزید برآن رابطہ کرنے پر ہیڈکانسٹیبل خانزادہ خان سے ملزم کا نام عمران سکنہ کوٹ نجیب اللہ بتایا گیا جبکہ پبلک فورم کے رہنماء معروف لیبر لیڈر اور مقامی کونسلر طاہر امین نے بتایا کہ وویمن پارک کے قریب عرصہ دراز سے منچلوں کی یلغار کی شکائیت تھی جو آتے جاتے پارک آنے والی خواتین سے چھیڑخانی کے مرتکب ہوتے جس کے لئے پبلک فورم کے پلیٹ فارم سے ایس پی تفتیش آصف گوہر جوکہ اُس وقت کے قائم مقام ڈی پی او ہری پورتھے سے رابطہ کیا گیا، جنہوں نے پارک گیٹ پر پولیس سیکورٹی کا بندوبست کیا، جس سے نہ صرف پارک آنے والی مائیں، بہنیں بیٹیاں محفوظ ہیں بلکہ اس روڈ اور قرب وجوار میں ہونے والے لڑائی جھگڑوں میں بھی کافی کمی آ گئی ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages