مہذب معاشرہ اپنے شہریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرتا، ملک محمدیونس اعوان ایگزیکٹو ڈائریکٹر - Haripur Today

Breaking

Friday 26 May 2023

مہذب معاشرہ اپنے شہریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرتا، ملک محمدیونس اعوان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

 


 

مہذب معاشرہ اپنے شہریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرتا، ملک محمدیونس اعوان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

ملک کی موجودہ صورت حال اور حکومت وقت کی طرف سے لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک انسانی حقوق کی سنگین قسم کے خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا کوئی بھی مہذہب معاشرہ اس قسم کی گھناؤنی حرکات کی سخت مذمت کرتا ہے کسی کی سوچ پر پابندی لگانا شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے عین منافی ہے اور اللہ کے احکامات کی سراسر خلاف ورزی ہے جمہوری ملک میں جمہوریت کے علمبرداروں کے ساتھ غیر قانونی غیر اخلاقی نامناسب رویہ ہمارے آئین اور قانون کے ساتھ مزاق ہے انصاف کرنے والے اداروں کے ہاتھ پیر باندھ دئیے گئے ہیں موجودہ حکومت انتقام کی سیاست کرنے میں مشغول ہے اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے قانون سے بالا تر کوئی نہیں  ہے، گزشتہ ایک سال سے ملک مختلف  سنگین بحرانوں سے گزر رہا ہے اور ہمارے زعماء آپس میں گھتم گھتا ہیں اقتدار کے لئے ایک دوسرے کے دست گریباں ہیں ادارہ ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کونسل ایچ (ار پی ڈی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملک یونس اعوان، ڈائریکٹر پبلک ریلشن محمود الرحمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر جمیل اختر تنولی، چیف کوارڈینٹر ہزارہ چوہدری مقبول احمد، کوارڈینٹر ویمن ونگ ہزارہ حنا  نعیم،کوارڈینٹر ضلع ہری پور آفتاب اعوان، صدر ضلع ہری پور راجہ پرویز تحصیل صدر حویلیاں شفاقت علی اعوان میڈیا کوارڈینٹر ضلع ہری پور فیاض خان دلزاک سپوکس پرسن ہزارہ سید ثقلین شاہ ضلع مانسہرہ کی صدر شاہدہ بی بی المعروف مسکان ایچ ار پی ڈی سی لائر فورم ہزارہ کے لیگل ایڈوائزر ملک ادریس اعوان ایڈوکیٹ ضلع ابیٹ آباد لائر فورم کے صدر کامران گل ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ملک مسلم ایڈوکیٹ ہری پور لائر فورم کے صدر طاہر ترین جنرل سیکرٹری نعیم ترین ایڈوکیٹ جوائنٹ سیکرٹری وقاص نقوی ایڈوکیٹ بزنس کمیونٹی ہری پور کے کوارڈینٹر راجہ یاسر سرکل حویلیاں   کے صدر راجہ اصف   اور دیگر نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں موجودہ انسانی حقوق کی خلاف کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے حکومت وقت سے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ اگر ایسے نہتے شہریوں پر ظلم اور جبر کا نظام مسلط رہا تو اقوام عالم کے سامنے وطن عزیز کی ساکھ بری طرح متاثر ہوگی ایک طرف ہم کشمیر اور فلسطین کے عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف مختلف بیں الااقوامی فورم پر آواز بلند کرتے ہیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کرتے ہیں کہ ان پرسے ظلم وتشدد بند کروایا جائے، لیکن دوسری طرف اپنے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پابند سلاسل پھر رہائی کے بعد پانچ چھ بار دوبارہ گرفتاریاں انکے اہل خانہ کو ذہنی ٹارچر کرنا سرے عام شرفاء کی پگڑیاں اچھالنا خواتین کے ساتھ ناروا سلوک یہ غیر مہذہب حکمرانوں کی نشانیاں ہیں قانون سے بالا تر کوئی نہیں ملزموں کو مجرم ثابت کرنا عدالت عالیہ کے فرائض منصبی میں شامل ہے لیکن انصاف کا دوہرا معیار نہیں ہونا چاہئیے غریب کے الگ قانون امیر کے لئے الگ قانون نا انصافی پہ معاشرہ زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا ذاتی پسند اور ناپسند یدگی کی بیناد پر کمزور لوگوں پر ریاست کی طرف سے ظلم گناہ کبیرہ ہے اس سے اجتناب کیا جائے حکومتی مشینری کو ناجائز طریقے سے ڈرانا دہمکانا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں شامل ہوتا ہے۔

 

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages