طلب میں اضافہ، آکسیجن کمپنیوں نے ڈیمانڈ پوری کرنے سے معذرت کرلی - Haripur Today

Breaking

Sunday, 12 September 2021

طلب میں اضافہ، آکسیجن کمپنیوں نے ڈیمانڈ پوری کرنے سے معذرت کرلی

 

طلب میں اضافہ، آکسیجن کمپنیوں نے ڈیمانڈ پوری کرنے سے معذرت کرلی

ناخوشگوار صورتحال کی ذمہ داری پاکستان آکسیجن پر عائد نہیں ہوگی

ملک بھر میں آکسیجن کی طلب بڑھ گئی، جبکہ آکسیجن کی بڑی کمپنیوں نے اضافی طلب پوری کرنے سے معذرت کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کمپنیاں آکسیجن کی طلب پوری کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں آکسیجن کی طلب میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان آکسیجن نے اسپتالوں کو خط لکھا ہے کہ آکسیجن کی طلب پوری نہیں کرسکتے۔ متن خط کے مطابق آکسیجن کی کمی پوری کرنے کے لئے اسپتال متبادل بندوبست کریں۔ کراچی اور لاہور میں قائم تین پلانٹس پیدواری گنجائش پر چل رہے ہیں۔ پاکستان آکسیجن کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار صورت حال کی ذمہ داری پاکستان آکسیجن پر عائد نہیں ہوگی۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages