ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایک دن میں پانچ مریض کورونا سے جاں بحق
ضلع ایبٹ آباد میں کورونا وائرس شدت اختیار کرگیا، ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بیڈ ختم، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے پانچ متاثرہ مریض جان کی بازی ہار گئے۔ اے ایم سی میں اس وقت داخل کورونا کے مریضوں کی تعداد 178ہوگئی۔ آئی سی یو میں جن مریضوں کو رکھا گیا ہے ان کی تعداد سولہ ہے۔ کورونا وائر سے متاثرہ 27افراد انتہائی تشویشناک حالت میں مریضوں کو CPAPمشین پر رکھا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے دی جانے والی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں موجود ویکسینیشن کاؤنٹر سے مفت ویکسین لگوا کر اپنا فرض پورا کریں۔ ایوب ٹیچنگ اسپتال کی انتظامیہ مریضوں کو تمام سہولیات دینے کے لئے کوشاں ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP