پشاور تین پہیوںوالی گاڑیوں کی تیاری وفروخت پر پابندی
تین پہیو ں والی گاڑیوں کی مزید تیاری قانون کے مطابق جرم تسلیم ہوگا
پشاور میں تین پہیوں والی گاڑیوں کی تیاری وفروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق موٹر کیب رکشہ، موٹرسائیکل رکشہ اور کارگو لوڈر کو جاری مینوفیکچرنگ لائسنس اور این او سی منسوخ کئے جارہے ہیں۔ تین پہیوں والی گاڑیوں کی مزید تیاری قانون کے مطابق جرم تسلیم ہوگا۔ اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس دو سٹروک، اورفور سٹروک رکشوں کی پرمٹ تجدید اور اجراء کو روکے۔ یہ فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کی ہدائیت کے مطابق کیا گیا۔ کیونکہ تین ویلر گاڑیاں ٹریفک کی روانی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
nice
ReplyDelete