عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو عمران زیادہ خطرناک ہوں گے فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسنیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو عمران خان پہلے سے زیادہ خطرناک ہوں گے، حزب اختلاف کا مسئلہ صرف مقصود چپڑاسی کا ہے، حرب اختلاف کی جماعتیں صرف کرپشن چھپانے کے لئے اکھٹی ہوئی ہیں۔ عدم اعتماد کی تحریک میں دیر نہ کریں آج ہی لے کر آئیں اور جس مطلوبہ نمبر کی حزب اختلاف کو تلاش ہے عین وقت پر وہی نمبر غائب ہوگا۔ فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو جو مطلوبہ نمبر درکار ہے وہ عارضی طور پر بند ہے۔حزب اختلاف عمران خان کے خلاف منفی پراپیگنڈے کی مہم چلا رہی ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP