جو حالات پیدا کردیئے گئے ہیں ان پر بہت دکھ ہے, جہانگیر خان ترین - Haripur Today

Sunday, 8 August 2021

demo-image

جو حالات پیدا کردیئے گئے ہیں ان پر بہت دکھ ہے, جہانگیر خان ترین

 

Jahangir+Khan+Tareen

جو حالات پیدا کردیئے گئے ہیں ان پر بہت دکھ ہے

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جو حالات پیدا کردیئے گئے ہیں ان پر بہت دکھ ہے، میں نے نیک نیتی سے پی ٹی آئی کی خدمت کی ہے، لودھراں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عدالتی پیشیوں پر اظہار یکجہتی کرنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کارکنوں نے میرا حوصلہ بڑھایا ہے جس پر میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔ مجھ پر بڑی آزمائش تھی۔ جوحلقے سے دوری کا باعث بنی۔ میں نے دس سال تک ان تھک جدوجہد کی۔ اس موقع پر زوار وڑائچ نے کہا کہ ایم پی اے شپ اور وزارت جہانگیر ترین کی وجہ سے ملی ہے۔ جہانگیر ترین حکم کریں آج ہی استعفی دے دوں گا۔ ایم پی اے نزیر بلوچ نے کہا کہ آج بھی جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں اور کل بھی ہونگے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages