چیف آف بیگال برطانوی شہری کو مقرر کرنے پر بیگال قوم کا احتجاج - Haripur Today

Breaking

Saturday 24 July 2021

چیف آف بیگال برطانوی شہری کو مقرر کرنے پر بیگال قوم کا احتجاج

 

چیف آف بیگال برطانوی شہری کو مقرر کرنے پر بیگال قوم کا احتجاج

بیگال قوم کے سرکردہ افراد نے برطانوی شہری کو چیف آف بیگال مقررکرنے کی مذمت کردی، ریاض خان ہزاروی

برطانوی شہری کو چیف آف بیگال مقرر کرنے پر بیگال قوم کے سرکردہ افراد نے مذمت کردی، الہلال سپورٹس بورڈ کے سابقہ سربراہ اور صوبہ سرحد ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر ریاض خان ہزاروی تنولی نے ایک برطانوی شہری کوچیف آف بیگال مقرر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مفادپرست عناصر کا اس موقع سے فائدہ اٹھانا اور چیف بننے پر اصرار کرنا ایک بچگانہ حرکت ہے۔ اگر اس تعیناتی پر کسی کا حق بنتا ہے تو وہ چئیرمین ارشاد خان تنولی ہی ہیں جو کہ 1960؁ء کی دہائی سے بیگال قوم اور دیگر اہل علاقہ کے لئے سماجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کبھی اس عہدہ کا اصرار نہیں کیا۔ جبکہ چئیرمین ارشا د خان تنولی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ زندگی میں پہلی بار کسی کو چیف آف بگیال کی حثیت سے پیش کیا گیا اور پھر بعد میں تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا، چئیرمین ارشاد خان تنولی نے خودوال، پنڈوال، گل خیلی، الوال، چٹیال اور خشُلال کے وفود سے باتیں کرتے ہوئے تنظیم میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے نادانی پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ خورشید خان تنولی، علی امجد تنولی، میرافضل تنولی، علی اصغرتنولی، عاطف خان تنولی، ثاقب خان تنولی، نصیر خان تنولی اور آصف زمان خان تنولی نے چئیرمین ارشاد پر غیرمتزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ نیز ظفراقبال تنولی اور ریاض خان ہزاروی تنولی نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ ایک برطانوی شہری کے لئے نئے عہدہ کی تخلیق سے بیمار ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے جس کی جس قدر مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages