ہری ‏پور ‏بیرون ‏ملک ‏بھیجنے ‏کے ‏نام ‏پر ‏باپ ‏بیٹالوگوں ‏کو ‏لوٹنے ‏لگے - Haripur Today

Breaking

Thursday, 29 April 2021

ہری ‏پور ‏بیرون ‏ملک ‏بھیجنے ‏کے ‏نام ‏پر ‏باپ ‏بیٹالوگوں ‏کو ‏لوٹنے ‏لگے

ہری پور کے نواحی علاقے سرائے صالح میں باپ بیٹا لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کے چکر میں لوٹنے لگے. شہری اپنے محنت سے کمائے گئے پیسے فراڈی ایجنٹوں کے ہاتھوں گنوانے لگے. باپ بیٹا شہریوں سے تین لاکھ روپے تک کی رقم لے کر ترکی چھوڑآتے ہیں جہاں پر جاکر لوگ ذلیل وخوار ہو کر واپس آنے لگے. تفصیلات کے مطابق ہریپور شہر کے نواحی علاقے سرائے صالح کے گاؤں میراعلی خان کے رہائشی باپ بیٹا ترکی میں لوگوں کع بےبس و بے یارو مددگار چھوڑ آتے ہیں. بیٹا ہری پور میں ایجنٹ بن کر لوگوں کو گھیرتا ہے.
باپ پیسے وصول کرتا ہے جبکہ اس کا بیٹا ایجنٹ بنا ہوا ہے. مذکورہ باپ بیٹے کئی خاندانوں کو تباہ و برباد کر چکے ہیں، اچھے مستقبل کی تلاش میں مقامی لوگ اپنے جانور، بیوی کا سونا بیچ کر ان کے جال میں پھنس جاتے ہیں جن کو یہ اشخاص ترکی میں لے کر جاکر بے یارو مددگار چھوڑ آتے ہیں جہاں پر کئی لوگ ذلیل و خوار ہونے کے بعد واپس آنے لگے. مقامی عمائدین علاقہ نے FIA ہزارہ برانچ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages