مٹر چھوٹی سبزی لیکن بڑے فائدے
مٹر ایک ایسی غذائی سبزی ہے جو لذت کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور ہے۔ یہ سبز رنگ کے چھوٹے بالز صحت مند زندگی گزارنے میں کیسے مدد کرتے ہیں، مٹر کا دانہ بھلے دیکھنے میں چھوٹا ہے لیکن جب بات غذائیت کے ساتھ صحت کی آتی ہے تو مٹھی بھر مٹر اپنے اندرکئی غذائی اجزاء رکھتے ہیں۔ مٹرصحت کے کئی مسائل کو دور کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، مٹر میں میگنیشیم، وٹامن کے، وٹامن اے، وٹامن سی بھی ہوتے ہیں۔ آدھا کپ مٹر میں انسانی جسم کو وٹامن اے کی یومیہ ضرورت کا پنتیس فیصد غذائی ضروریات پوری ہوجاتی ہیں جو آنکھوں اور اچھی نظر کے لئے ضروری ہے۔ مٹر کا استعمال کارنیا کوصاف رکھنے کے لئے ہے۔ اور یہ وہ جزو بھی ہے جو آنکھوں میں پروٹین کی مقدار سے اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔ مٹر میں موجود ریشوں سے نظام انہضام میں بھی بہتری آتی ہے جو گزرنے والے فضلہ کو آسان اور تیزتر بنا کر بنا قبض میں آسانی پیدا کرتا ہے۔ اصل میں ان خطرات سے بچاؤ کا بنیادی سبب اس کے اندر بنیادی طور پر اعلی اینٹی آکسیڈینٹ مواد کی موجودگی ہے جوکہ انسانی جسم میں نقصان دہ بیکٹریا کو ختم کرتا ہے اور سوجن کو کم کرتا ہے۔ مٹر میں بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم کرنے میں بھی معاون ہوتے ہیں جو شوگر کے مرض کو قابو میں رکھنے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP