تھانہ ناڑہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن متعدد افراد سے غیرقانونی اسلحہ برآمد - Haripur Today

Breaking

Tuesday 29 September 2020

تھانہ ناڑہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن متعدد افراد سے غیرقانونی اسلحہ برآمد



تھانہ ناڑہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن متعدد افراد سے غیرقانونی اسلحہ برآمد

حویلیاں () تحصیل حویلیاں کے نواح میں واقع تھانہ ناڑہ کی پولیس کا غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک مشن جاری، اسی سلسلے میں یونین کونسل ناڑہ کے نواحی دیہات گاؤں بلکھوہ اور گاؤں لدھیال میں پولیس کا آپریشن، متعدد افراد سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرکے پرچہ درج کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ ناڑہ نے مخبر کی اطلاع پر گاؤں بلکھوہ اور گاؤں لدھیال میں بیک وقت مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے بہت سے گھروں سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا، گاؤں لدھیال میں چوہدری نظر رحمان اور چوہدری شاہزمان سے بارہ بور رائفلز برآمد کرلی گئیں اور دوسری جانب گاؤں بلکھوہ میں چوہدری حکمداد اور چوہدری مشتاق سے ممنوعہ بور اسلحہ برآمد کرکے علیحدہ علیحدہ پرچہ جات درج کرلئے ہیں


 

Search and strike operation of Nara police station recovered illegal weapons from several persons
Havelian () Police of Nara Police Station on the outskirts of Havelian Tehsil continue search and strike mission against persons possessing illegal weapons. According to the details, Nara police station conducted a joint operation in Balkhuha village and Ladhial village at the same time and recovered illegal weapons from many houses. From Chaudhry Nazar Rehman and Chaudhry Shahzaman in Ladhial village. Twelve bore rifles were recovered and on the other hand, prohibited bore weapons were recovered from Chaudhry Hekmadad and Chaudhry Mushtaq in village Balkhoh and separate papers were registered
.

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages