ہری پور میں تبدیلی سر چڑھ کر بولنے لگی
ویلج کونسل گجر موہڑہ کا سیکرٹری بشارت تاحال کرونا
وائرس کی چھٹیوں پر
ہری پور یونین کونسل سکندر پور کے ویلج کونسل گجر موہڑہ کا سیکرٹری بشارت تاحال کرونا وائرس کی چھٹوں کے مزے لوٹنے لگا تاہم دفتر کا باقی سٹاف موجود ہے لیکن عوام سیکرٹری صاحب کے دستخطوں کے لئے رلنے لگے، یاد رہے کہ مذکورہ سیکرٹری یونین کونسل سکندر پور کے ناظم ملک اکرام اللہ کا بھائی ہے. پیدائش اور فوتگی کا اندراج کا سرٹیفکیٹ 2 دن کے اندر لوکل گورنمنٹ کے قانون کے تحت دیا جاتا ہے جبکہ 14 سے پندرہ دن گزرنے باوجود سیکرٹری کے دستخط لینے کے لئیے متعلقہ افراد کو ان کے گھر پر جا کر دستخط کروائے جاتے ہیں. اگر دفتر کے دیگر سٹاف سے معلوم کریں تو وہ کہتے ہیں کہ سیکرٹری صاحب نہیں ہیں ان کے گھر پر جا کردیگر کام مکمل کروانے کے ساتھ ساتھ ان کے دستخط لے کر آ جائیں ان کی مہر ہم لگا دیں گے. اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ہری پور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سیکرٹری کا قبلہ درست کیا جائے اور اس کو ڈیوٹی کے اوقات کار کا پابند کیا جائے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP